دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس لے جایا گیا، یوکرینی صدر
👁️ 35 بار دیکھا گیا
دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس لے جایا گیا، یوکرینی صدر
کیف (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے/روئٹرز) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ماسکو پر یوکرین سے دو لاکھ بچوں کو زبردستی اٹھا کر روس لے جانے کا الزام لگایا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اس حرکت کے لیے ذمہ دار افراد کو سزا دے گا۔
زیلنسکی نے بدھ کو، بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر، قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو چرانا نہیں ہے بلکہ روس چاہتا ہے کہ جن لوگوں کو اٹھا کر لے گیا ہے وہ یوکرین کو بھول جائیں اور کبھی واپس لوٹ نہ سکیں۔”
یوکرینی صدر نے کہا کہ ماسکو جن دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس لے گیا ہے ان میں یتیم خانوں میں رہنے والے بچے اور اپنے خاندان سے الگ ہوجانے والے بچوں کے علاوہ ایسے بچے بھی شامل ہیں جنہیں ان کے والدین سے زبردستی چھین لیا گیا۔
وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ جو لوگ بھی اس حرکت کے لیے ذمہ دار ہیں یوکرین انہیں سزا دے گا۔ تاہم اس سے پہلے وہ روس کو یہ دکھا دے گا کہ یوکرین کو فتح نہیں کیا جاسکتا، اور ہمارے عوام خودسپردگی نہیں کریں گے اور ہمارے بچے قابضین کی جائیدادنہیں بنیں گے۔ ”
یوکرینی صدر نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 243 بچے ہلاک ہوچکے ہیں، 446 زخمی ہوئے ہیں اور 139 لاپتہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ جن علاقوں پر روسی فوج نے قبضے کررکھے ہیں وہاں کی پوری تصویر ان کی حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہے۔
ہر روز یوکرین کے 100 تک فوجی ہلاک ہو رہے ہیں
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امریکی نیوز گروپ نیوز میکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک کے مشرق میں حالات بہت خراب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میدان جنگ میں ہر روز 60 سے 100 کے قریب یوکرینی فوجی ہلاک ہورہے ہیں جبکہ 500 تک زخمی ہو رہے ہیں۔
یوکرینی فوج کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکت اس لیے ہورہی ہے کیونکہ وہ انتہائی مشرقی علاقے لوگانسک پر روسی فوج کے مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کی پوری طاقت کے ساتھ ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ روسی فوج نے طویل محاصرہ اور شدید گولہ باری اور بمباری کے بعد سیوردونتسک شہر پر قبضہ کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ مشرق میں ہم پوری شدت کے ساتھ اپنا دفاع کررہے ہیں۔
اس دوران روسی فوج کی بھی بڑے پیمانے پر نقصانا ت کی اطلاعات ہیں۔ یوکرینی حکومت کے مطابق 24فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک روس کے 30 ہزار سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
جنگ تو کل ختم ہوسکتی ہے اگر…
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جنگ تو کل ختم ہوسکتی ہے اگر روس یوکرین پر اپنی جارحیت روک دے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کے ختم ہونے کی کوئی علامت انہیں نظر نہیں آرہی ہے۔
انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ امریکہ کو لگتا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ابھی کئی ماہ تک جاری رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5158 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C