دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ
👁️ 104 بار دیکھا گیا
دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو) انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ ’پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ہمارا موقف اور ہمارا رویہ بالکل واضح ہے۔ ہم اپنے اس عزم کو ایک بار پھر دہرانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔‘
رندھیر جیسوال نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے آزربائیجان میں سہہ فریقی اجلاس کے دوران خطاب میں کہے گئے اس بیان کے جواب میں اپنا بیان دیا ہے جس میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے۔
رندھیر جیسوال نے بیان میں مزید کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو اب پاکستان کے ساتھ مزاکرات دہشت گردوں کی فہرست ہمارے حوالے کرنے کے معاملے پر ہوگی جو ہم انھیں چند سال پہلے فراہم کر چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’جہاں تک جموں و کشمیر کا سوال ہے، دو طرفہ بات چیت صرف اس مسئلے پر ہوگی کہ پاکستان اپنے زیر انتظام کشمیر پر’غیر قانونی طور پر قبضے‘ سے دستبردار ہو جائے گا۔‘
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کل بھی امن چاہتے تھے، آج بھی چاہتے ہیں اور مستقبل میں بھی امن کو ترجیح دیں گے۔
اس کے بعد ایک اور پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تمام معاملات مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا اور پہلگام واقعہ کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے انڈیا کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی تاہم انڈیا نے اسے مسترد کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C