راجن پور: خوشحال خان ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام
👁️ 142 بار دیکھا گیا
راجن پور: خوشحال خان ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام
راجن پور (نیوز ڈیسک) کوٹ مٹھن میں نامعلوم افراد نے خوشحال خان ایکسپریس کو اڑانے کے لئے 3 فٹ کا گڑھا کھودا ہوا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق راجن پور میں کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کوٹ مٹھن سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے کے لئے 3 فٹ گڑھا کھود رکھا تھا اور وہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
پیٹرولنگ پر موجود پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، تاہم پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم بی آر اے گروپ سے بتایا جارہا ہے اور گزشتہ دنوں اسی گروپ کی جانب سے ٹرین پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی الرٹ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C