راولپنڈی: توہین رسالت کے مقدمات میں 5 افراد کو سزائے موت اور قید
👁️ 190 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: توہین رسالت کے مقدمات میں 5 افراد کو سزائے موت اور قید
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 5 افراد کو توہین رسالت اور پیکا قوانین کے تحت موت اور عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے 5 ملزمان کو توہین رسالت کے مقدمہ میں سزائے موت، عمر قید اور مجموعی طور پر 100 سال قید کی سزا سنا دی۔
ملزمان محمد ارسلان، علی عباس، فیصل ریحان، زنیر سکندر اور خرم افضال کو سزائیں سنائی گئیں۔
ملزمان کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت، 295 بی میں عمر قید، 295 اے میں 10 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں۔
ملزمان کو دفعہ 298 اے میں 3 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پیکا آرڈیننس میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں پانچ مجرمان کو سزائے موت اور قید کی سزائیں سناتے ہوئے کہا کہ مجرمان نے گھناؤنا جرم کیا ہے اور یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان مجرمان کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت نہ واقع ہو۔
فیصلے کی سماعت کے دوران انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے، اور بڑی تعداد میں وکلا اور شہری بھی موجود تھے۔ فیصلے کے بعد پانچوں مجرمان کو عدالت سے سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C