راولپنڈی: تھانہ گنج منڈی کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
👁️ 209 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: تھانہ گنج منڈی کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں تھانہ گنج منڈی کے قریب دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوگئے جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی یے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ تھانہ گنج منڈی کے قریب فلٹریشن پلانٹ کے پاس دستی بم کا دھماکا ہوا تاہم سٹی پولیس افسر (سی پی او) راولپنڈی ڈویژن احسن یونس نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الوقت نہیں بتا سکتے۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کردیا گیا، ساتھ ہی پولیس نے بتایا کہ دھماکا تھانہ گنج منڈی کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب ایک ریڑھی میں چپھائے گئے دستی بم سے ہوا۔
دوسری جانب ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ دستی بم کے دھماکے میں خاتون سمیت 25 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 22 کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 3 کو وہی طبی امداد فراہم کی گئی۔
دھماکے کے بعد سی پی او راولپنڈی احسن یونس جائے وقوع پر پہنچے جہاں انہوں نے بتایا 10 دنوں میں یہ دوسرا دھماکا ہے۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ راولپنڈی گنج منڈی میں دھماکے کی نوعیت کا فی الوقت نہیں بتاسکتے، تاہم انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پیرودہائی اور آج گنج منڈی والے دھماکے تھانوں کے قریب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اطلاعات موجود ہیں جبکہ پیرودہائی بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ 4 دسمبر کو راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی میں ایک بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔
ریسکیو اور پولیس حکام نے دھماکے میں 45 سالہ محمد افضل خان کے ہلاک ہونے اور 7 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا تھا کہ دھماکا دیسی ساختہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں بارود کے ساتھ بال بیرنگ استعمال کیے گئے تھے۔
اس سے قبل رواں برس 12 جون کو راولپنڈی کے علاقے صدر کینٹ کے تجارتی علاقہ کوئلہ سینٹر میں بم دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C