راولپنڈی میں آرمی ایوی ایشن کا طیارہ گرکرتباہ، 19 افراد شہید متعدد زخمی
👁️ 160 بار دیکھا گیا
راولپنڈی میں آرمی ایوی ایشن کا طیارہ گرکرتباہ، 19 افراد شہید متعدد زخمی
راولپنڈی (ش ح ط / سید توقیر زیدی) راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن فیز 7 کے قریب آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان سمیت 19 افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک شہری آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ اور عملے کے 5 ارکان سمیت سے 12 شہری شہید اور 12 زخمی بھی ہو گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق طیارہ حادثے میں آرمی کے شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدر رحمت بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے گھر پر طیارہ گرنے سے آگ لگی جس نے قریبی مکانات کو اپنے لپیٹ میں لیا تاہم فائر فائٹرز کے عملے نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ شہید ہونے والوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ، ہولی فیملی اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
ریسکیو کے مطابق طیارے حادثے میں شہدا ہونے والے شہریوں میں جمیل، روبینہ، ذوہیب، پری، فاطمہ، عظمی، بشیر، عبدالحفیظ، راحیلہ، فیضان، فائزہ، عبدالروف اور آمنہ بی بی شامل ہیں ،علاوہ ازیں زخمیوں میں محمد یوسف، شمیم، اقرا بی بی، سوریہ بی بی، صبا جان، محمد ندیم اور دیگر شامل ہیں۔
عینی شاہدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات تقریباً 2 بجے کا وقت تھا کہ جہاز کی بالکل مختلف آواز سنی ، نیچے آکر دیکھا تو جہاز گرنے کے بعد شعلے بلند ہو رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے سے 4 سے 5 گھروں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کوپیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے حادثہ میں شہادت پانے والوں کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر خارجہ نے اس طیارہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے راولپنڈی میں طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں ان کے ساتھ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15632 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9290 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5509 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C