15/May/2019

رحیم یارخان: طالبات سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پروفیسر عبدالحسیب گرفتار

👁️ 163 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
رحیم یارخان: طالبات سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پروفیسر عبدالحسیب گرفتار

رحیم یارخان: طالبات سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پروفیسر عبدالحسیب گرفتار

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں پولیس نے طالبات کے ساتھ زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں سٹار اکیڈمی/ یونیورسٹی کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق ملزم پروفیسر عبدالحسیب طالبات سے زیادتی کرتا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے موبائل سے ویڈیو بھی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بی ڈویژن میں ملزم عبدالحسیب والد جبار قوم آرائیں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مختلف شکایات موصول ہونے پر اور ویڈیو کی روشنی میں پروفیسر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C