روس: اسرائیلیوں کی تلاش میں ہجوم کا داغستان کے ہوائی اڈے پر دھاوا
👁️ 77 بار دیکھا گیا
روس: اسرائیلیوں کی تلاش میں ہجوم کا داغستان کے ہوائی اڈے پر دھاوا
مکھا چکلا (اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے/رائٹرز) روس میں شمالی قفقاذ کے بلند پہاڑوں کے دامن میں واقع جمہوریہ داغستان کے ہوائی اڈے مخاچ قلعہ پر ایک مشتعل ہجوم نے اس وقت دھاوا بول دیا جب یہ خبر پھیل گئی کہ اسرائیلی شہریوں کو لے کر تل ابیب سے ایک طیارہ آ رہا ہے۔ اسرائیل نے روس سے اسرائیلیوں اور یہودیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے تناظر میں روس کے مسلم اکثریتی علاقے شمالی قفقاز میں یہودی مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کے روز داغستان کے مخاچ قلعہ ہوائی اڈے پر ایک مشتعل ہجوم نے اس وقت دھاوا بول دیا، جب یہ خبر پھیل گئی کہ اسرائیلی شہریوں کو لے کر تل ابیب سے ایک طیارہ آ رہا ہے۔
روسی میڈیا میں شائع خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہجوم نے سامیت مخالف نعرے لگائے اور طیارے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر شائع ویڈیوز میں ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود ہجوم میں سے بعض کو فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم نے ٹرمینل کے دروازے توڑ دیے، کچھ رن وے کی طرف بھاگے اور دیگر نے ہوائی اڈے کے باہر رکاوٹوں کو توڑ کر نکلنے والی کاروں کو چیک کرنا شروع کر دیا۔
روسی ایوی ایشن اتھارٹی روزاویئاتسیا نے ایک بیان میں کہا کہ متعدد افراد ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوگئے تھے۔ ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور وہاں آنے والی تمام پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
حکومت داغستان کا کہنا ہے کہ صورت حال قابو میں ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔
روس اسرائیلیوں اور یہودیوں کی حفاظت کرے، اسرائیل
اس واقعے کے بعد اسرائیل نے روسی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں رہنے والے اسرائیلیوں اور یہودیوں کی حفاظت کریں۔
یروشلم میں وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں اسرائیلی سفیر روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ”ریاست اسرائیل کسی بھی جگہ اسرائیلی شہریوں اور یہودیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔‘‘
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل روسی قانون نافذ کرنے والے حکام سے توقع کرتا ہے کہ وہ تمام اسرائیلیوں اور یہودیوں کی حفاظت کریں گے، ”فسادیوں اور یہودیوں اور اسرائیلیوں کے خلاف بے لگام اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف، خواہ وہ کوئی بھی ہوں، سخت کارروائی کریں گے۔‘‘
شمالی قفقاز میں سامیت مخالفت میں اضافہ
داغستان میں حکام نے اسرائیلیوں کی تلاش میں مقامی ہوائی اڈے پر دھاوا بولنے میں شامل لوگوں سے کہا کہ وہ “غیر قانونی کارروائیاں” بند کریں اور وہاں کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ “اشتعال انگیزی سے باز رہیں۔”
داغستان کی حکومت نے سوشل میڈیا چینل ٹیلی گرام پر کہا، “ہم ان تمام افراد کو، جنہوں نے ہوائی اڈے کے آپریٹنگ سہولیات کی خلاف ورزی کی، مشورہ دیتے ہیں کہ وہ غیر قانونی اقدامات نہ کریں اور ہوائی اڈے کے ملازمین کے کام میں کوئی مداخلت نہ کریں۔”
مخاچ قلعہ ہوائی اڈے پر ہجوم کے داخل ہونے کا واقعہ کوئی پہلا نہیں تھا۔ ہفتے کے روز مشتعل ہجوم نے داغستان کے شہرخاسا ویورت میں ایک ہوٹل کو اس افواہ کے بعد گھیر لیا تھا کہ وہاں اسرائیلی مقیم ہیں۔ مقامی رپورٹوں کے مطابق کئی درجن افراد ہوٹل میں داخل ہوگئے اور مبینہ طور پر ہوٹل کے مہمانوں کے پاسپورٹ چیک کیے۔
اتوار کو نعل چیک میں زیر تعمیر یہودی ثقافتی مرکز کے آگے ٹائروں کو آگ لگا دی گئی۔ جمہوریہ کاربادینو بالکاریا کے سکیورٹی حکام کے مطابق ہجوم نے انتہاپسندانہ نعرے بھی لگائے۔ جمہوریہ قرہ چائی و چرکس میں مظاہرین نے مقامی یہودی آبادی کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C