روس میں قرآن جلانے کے مجرم کو غداری کے الزام میں مزید 13 سال قید
👁️ 135 بار دیکھا گیا
روس میں قرآن جلانے کے مجرم کو غداری کے الزام میں مزید 13 سال قید
ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) روس نے پیر کے روز ایک ایسے طالب علم کو، جسے پہلے ہی مبینہ طور پر قرآن جلانے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا تھا، غداری کے الزام میں مزید ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ جس نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
نیکیتا کو، جس کی عمر 20 سال ہے، پہلی بار مئی 2023 میں جنوبی شہر وولگوگراڈ میں اسلام کی مقدس کتاب قرآن کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بعدازاں حکام نے اسے چچنیا کے مسلم اکثریتی علاقے کے حوالے کر دیا جہاں ایک طاقت ور لیڈر رمضان قادیروف کی حکومت تھی۔ وہاں اسے مسلمانوں کے جذبات کی توہین کے جرم میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
وہاں حراست کے دوران قادیروف کے نوعمر بیٹے نے اسے مارا پیٹا بھی تھا۔
روس نے پچھلے مہینے نیکیتا پر یوکرین کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام لگایا اور غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے اسے وولگوگراڈ کے حکام کے حوالے کر دیا۔
وولگوگراڈ کی علاقائی عدالت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالت نے نیکیتا کوملک سے غداری کے جرم کا مرتکب پایا ہے۔
مقامی میڈیا میں دکھائی جانے والی عدالت کی ایک ویڈیو فوٹیج میں جج ساڑھے 13 سال قید کی سزا سناتے ہوئے نظر آتا ہے
نیکیتا کی پچھلی سزا کے پیش نظر عدالت نے کہا ہے کہ اب اسے مجموعی طور پر 14 سال قید کاٹنا ہو گی۔
استغاثہ نے کہا ہے کہ نیکیتا نے پچھلے سال موسم بہار میں یوکرین کی سیکیورٹی فورسز کو فوجی ساز و سامان لے جانے والی مال گاڑیوں کی ویڈیو بھیجی تھی۔
انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ روس میں حکومت مخالفین کے خلاف بڑے پیمانے پر پکڑدھکڑ کی جاتی ہے اور انہیں یوکرین کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں باقاعدگی سے سزائیں دی جاتی ہیں۔ ایسے مقدموں کی سماعت بند دروازوں میں کی جاتی ہے۔
نیکیتا کی گرفتاری ایک ایسے واقعہ پر عمل میں آئی تھی جب انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی انگلیوں میں قرآن کا ایک نسخہ پکڑے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں اس کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا اور اس کے ہاتھوں کی انگلیاں بھی بمشکل نظر آ رہی تھیں۔ ویڈیو کے مطابق مذکورہ شخص وولگوگراڈ کی ایک مسجد کے سامنے قرآن کا نسخہ جلا رہا تھا۔
گزشتہ سال گرفتاری کے وقت ایف ایس بی سیکیورٹی سروس نے نیکیتا پر یوکرین کے احکامات پر عمل کرنے کا الزام لگایا تھا۔
میموریل رائٹس گروپ نے قرآن جلانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیکیتا ایک سیاسی قیدی ہے، کیونکہ اس چیز کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ قرآن کو جلانے والا شخص یہی 20 سالہ نوجوان ہی تھا۔
نیکیتا، وولگوگراڈ میں زیر تعلیم تھا لیکن اس کا تعلق روس کے ساتھ ملحقہ کرائمیا کے علاقے سیواسٹوپول سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 540 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C