روس نے سلامتی کونسل میں اپنے خلاف قرارداد ویٹو کردی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
روس نے سلامتی کونسل میں اپنے خلاف قرارداد ویٹو کردی
جنیوا (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) قرارداد میں روسی مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کو”غیرقانونی‘‘ قرار دیا گیا تھا اور تمام ملکوں سے یوکرین کی سرحدوں میں کسی تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ چین اور بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
یوکرین کے چار علاقوں کو روس کی جانب سے اپنے میں ضم کرنے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعے کے روز پیش کردہ قرارداد کو روس نے ویٹو کردیا۔ 10 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ بھارت، چین، برازیل اور گیبون نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
یہ پہلے ہی یقینی تھاکہ روس اس قرارداد کو ویٹو کردے گا تاہم مغربی طاقتوں کو اس بات سے تھوڑا اطمینان ضرور ہوا کہ بیجنگ نے ماسکو کی حمایت نہیں کی اور اب اس قرارداد کو جنرل اسمبلی میں پیش کیا جاسکتا ہے، جس میں تمام رکن ممالک موجود ہوں گے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے جمعے کی سہ پہر کو یوکرین کے چار علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، ژاپوریژیا اور خیرسون کو روس میں ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کرنے کے فوراً بعد امریکہ نے البانیہ کے ساتھ سلامتی کونسل میں روس کے خلاف ایک قرارداد پیش کی، جس میں ”بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ یوکرین کے سرحدوں کے اندرنام نہاد غیرقانونی ریفرنڈم کرانے کی مذمت‘‘ کی گئی تھی۔ اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کوتسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ قرارداد میں یوکرین سے روسی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
روس کا بیان
اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اس موقع پر کہا،”اقوام متحدہ کا قیام اس نظریے کے ساتھ ہوا تھا کہ کسی بھی ملک کو کبھی بھی زبردستی کسی دوسرے ملک پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سلامتی کونسل کا مقصد خودمختاری کا دفاع کرنا، علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنا اور امن اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔‘‘
روس کے سفیر ویسلی نیبزیا نے سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن کی مذمت کرنے کے اس غیر معمولی رویے کی نکتہ چینی کی۔
نیبزیا نے کہا،”کیا آپ واقعی سنجیدگی سے اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ روس اس طرح کے مسودے پر غور اور اس کی حمایت کرے گا؟ اور اگر ایسا نہیں ہے تو یہ بات ظاہر ہے کہ آپ جان بوجھ کر ہمیں ویٹو کا اپنا حق استعمال کرنے کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔‘‘
قبل ازیں جمعے کے روز ماسکو میں یوکرین کے چار علاقوں کے روس میں الحاق کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمر پوٹن نے کہا، ’’میں یوکرین اور اس کے سرپرست مغربی ممالک کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان چاروں علاقوں میں رہنے والے لوگ اب ہمشیہ کے لیے ہمارے شہری ہو رہے ہیں۔‘‘
پوٹن کا کہنا تھا، ”ہم یوکرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اب وہ فوری طور پر تمام تنازعات اور جنگ ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔‘‘
#IndiainUNSC ????????
“Dialogue is the only answer to settling differences and disputes, however daunting that may appear at this moment. The path to #peace requires us to keep all channels of diplomacy open..”@MEAIndia @IndianDiplomacy @IndiainUkraine pic.twitter.com/2mO54MkhcX
— India at UN, NY (@IndiaUNNewYork) September 30, 2022
چین اور بھارت غیر حاضر
چین گوکہ قرارداد پر ووٹنگ سے غیر حاضر رہا تاہم اس نے یوکرین میں ”طویل اور بڑھتے ہوئے بحران‘‘ پر تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے ایک بیان میں کہا،” سات ماہ سے جاری یوکرین کے بحران کے مضمرات
اور منفی اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ یہ طویل اور بڑھتا ہوا بحران تشویش کا باعث ہے۔ چین اس کے عوامل سے سخت فکر مند ہے۔‘‘
خیال رہے کہ روسی صدر پوٹن نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ چینی رہنما شی جن پنگ نے یوکرین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر روچیرا کمبوج نے ووٹنگ سے بھارت کی غیر حاضری کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یوکرین میں حالیہ واقعات سے کافی فکر مند ہے اور اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ انسانوں کی زندگیوں کی قیمت پر کوئی حل تلاش نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا،”ہم تمام متعلقہ فریقین سے درخواست کرتے ہیں کہ تشدد اور مخاصمت کو فوراً ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ خواہ صورت حال کتنی بھی پریشان کن نظر آئے لیکن بات چیت ہی تمام اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کا واحد طریقہ ہے۔ امن کے راستے پر آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ سفارت کاری کے تمام چینل کھلے رکھے جائیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C