روس کا یوکرین کے شہر دنیپروپتروفسک پر کلسٹر بموں سے حملہ
👁️ 22 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین کے شہر دنیپروپتروفسک پر کلسٹر بموں سے حملہ
کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کے شہر دنیپروپتروفسک کے علاقے کریوی ریح میں روس نے کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کریوی ریح کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا کہ روس نے رہائشی علاقے میں کلسٹر بم گرائے جس میں ایک خاتون ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔
روسیوں نے زیلینوڈولسک کمیونٹی پر بھی فائرنگ کی جس سے گھر میں آگ لگ گئی تاہم حادثے میں کوئی شخص متاثر نہیں ہوا۔
مشرقی یوکرینی شہر سیوئروڈونیسٹک میں روسی اور یوکرینی افواج کے مابین گھمسان کی لڑائی بدستور جاری ہے۔ روسی حملوں میں اب تک 22 یوکرینی شہری مارے گئے ہیں۔
لوہانسک کے گورنر نے بتایا ہے کہ شہر کے صنعتی علاقے اور کیمیکل پلانٹ پر ابھی تک یوکرین کا کنٹرول برقرار ہے۔ اس پلانٹ میں سینکڑوں شہری پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تاہم روسی افواج پیش قدمی کی خاطر شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس شہر کے زیادہ تر حصے پر روسی فوج قابض ہو چکی ہے۔
روسی فوج سیوئروڈونیسٹک کو فتح کرنے کے بعد ڈونباس ریجن پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ روسی فورسز نے یوکرین کے مغربی شہر چورٹکیف پر میزائل حملے کیے ہیں۔ جن کے نتیجے میں کم ازکم بائیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
علاقائی گورنر کے مطابق ہلاک افراد میں سات خواتین جبکہ ایک بارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ روسی افواج کی طرف یوکرین کے مغربی علاقوں میں حملے ایسے مقامات پر کیے جا رہے ہیں، جہاں مغربی ممالک کی طرف سے دیے گئے ہتھیار اور فوجی سازوسامان ذخیرہ کیا گیا ہے۔
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ٹرینوپولی ریجن میں واقع اس ڈپو میں کیف حکومت نے امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے دیا گیا اسلحہ ذخیرہ کر رکھا تھا۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ کروز میزائل سے اس فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کے تین ایس یو۔ پچیس فائٹر جیٹ مار گرائے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C