روس کو یوکرین کیخلاف جارحیت کی بھاری قیمت چکانا ہو گی، امریکی وزیر خارجہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
روس کو یوکرین کیخلاف جارحیت کی بھاری قیمت چکانا ہو گی، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی/رائٹرز) امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بدھ کے روز کہا کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ روس اپنے پڑوسی ملک یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ماسکو کو متنبہ کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ روس کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے.
لاتویا کے دارالحکومت ریگا میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد انہوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر سخت تشویش ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وہ یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے ساتھ اس کو داخلی طور سے غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
Secretary of State Antony Blinken to meet with Russian foreign minister Thursday, according to a State Department official. https://t.co/lmHSJNjYKN
— CNN (@CNN) December 1, 2021
بلنکن نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں روس نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور اس نے یوکرین اور روس کی مشترکہ سرحدوں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں اضافی فوجی تعینات کر دیے ہیں۔
انہوں نے روس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ٓاس سے قبل بدھ کو نیٹو کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کے امکانات کو سامنے رکھتے ہوئے یوکرین کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ ادھر امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن جمعرات کو الگ الگ یوکرین اور روس کے وزراء خارجہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلنکن سٹاک ہوم، سویڈن میں یورپ کی سیکیورٹی اور تعاون کی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر جمعرات کے روز یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کلیبا اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاف روف سے ملاقات کریں گے۔
بدھ کو یوکرین کے وزیر خارجہ کلیبا نے نیٹو پر زور دیا کہ روس کو روکنے کے لیے سہ جہتی حکمت عملی اختیار کریں ، جس میں اقتصادی پابندیوں کی تیاریوں سمیت یوکرین کے لیے فوجی امداد میں اضافہ شامل ہو۔ دوسری طرف بدھ کو یوکرین کے صدر ولودیمیرزیلنسکی نے پارلیمنٹ کے اراکین کو بتایا کہ یوکرین کے ڈوناباس علاقے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے روسی حکومت سے براہ راست بات کرنے کی ضرورت ہے۔
حالیہ چند ہفتوں کے دوران یوکرین کی سرحدوں کے قریب روسی فوجوں کی تعداد اور نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جسے یوکرین اور مغربی حکام تشویش کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہیں اندیشہ ہے کہ روس ایک بار پھر اپنے پڑوسی ملک یوکرین کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ اسی حوالے نیٹو کے وزراء خارجہ نے کہا ہے کہ اگر روس نے ایسا کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
دوسری طرف روس کے صدر پوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر نیٹو نے یوکرین کے فوجی انفرا سٹرکچر کو حد سے زیادہ وسعت دی تو روسی فوج اس کا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین میں ایسے حملہ آور ہتھیار نصب کیے گئے، جو ماسکو سات سے دس منٹ میں پہنچ جائیں تو پھر لازمی طور پر ہمیں اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔ روسی صدر نے اس موقع پر روس کے حالیہ ہائیپرسانک میزائل کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال کے اوائل میں یہ میزائل نصب کر دیے جائیں گے۔
صدر پوٹن نے غیر ملکی سفراء سے اسناد تقرری قبول کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ روس سیکیورٹی کی طویل المعیاد اور قابل اعتبار ضمانت چاہتا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے بات کرتے ہوئے ہم ایسے مخصوص معاہدوں پر زور دیں گے، جن سے نیٹو کی مشرق کی طرف پیش رفت کو روکا جا سکے اور ایسے ہتھیار نصب نہ کیے جائیں، جن سے روس کی سلامتی خطرے میں پڑے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C