روس ہائپر سونک نیوکلیئر میزائل پر تجربات کر رہا ہے، انٹر فیکس نیوز ایجنسی
👁️ 117 بار دیکھا گیا
روس ہائپر سونک نیوکلیئر میزائل پر تجربات کر رہا ہے، انٹر فیکس نیوز ایجنسی
ماسکو (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) روسی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ روس کی جوہری افواج ماسکو کے شمال مشرق میں واقع صوبہ اوانوو میں ہائپر سونک زرکون میزائل کے تجربات کررہی ہیں۔
ساتھ ہی، روس کے دفاع سے منسلک ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ روس نے اپنے ہائپر سونک زرکون کروز میزائل کے تجربات ” مکمل کرلیے ہیں” اور یہ کہ اس سال کے اواخر تک روس انہیں اپنی ناردرن فلیٹ کے ایک نئے فرگیٹ میں نصب کردے گا۔
رائٹرز کی اس رپورٹ میں مزید تفصیل نہیں دی گئی۔
رائٹرز ہی کی خبر کے مطابق مشرقی یوکرین سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری جاری ہے۔ادھر یوکرین کے جنرل اسٹاف نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ روسی افواج نے سائروڈونیٹسک شہر کے شمال، جنوب اور مشرقی اضلاع پر گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے، جہاں گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔
اگر روس اس شہر پر قبضہ کرلیتا ہے اور سائروڈونیٹسک نہر کے مغربی کنارے اور لائیشنسک کے چھوٹے شہر پر قابض ہوجاتا ہے تو درحقیقت وہ لہانسک پر قبضہ جما لے گا۔ ڈونباس کے دو صوبوں کو ماسکو علیحدگی پسندوں کا علاقہ قرار دیتا ہے، اوربتایا جاتا ہے کہ یہی صدر ولادیمیر پوٹن کی لڑائی کا اصل مقصد معلوم ہوتا ہے۔
مشرقی یوکرین کے اس حصے پر قبضہ جمانے کی کوشش کرتے ہوئے، روسی افواج بدھ کے روز سائروڈونیٹسک کے صنعتی شہر کے مرکز ی علاقے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
ایسے میں امریکہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی افواج کو جدید راکٹوں کی رسد روانہ کرے گا تاکہ وہ روسی فوج کی پیش قدمی کو روکی جا سکے اور روس مذاکرات پر رضامند ہو۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے بتا یا ہے کہ روسی فوج نے، جسے حملہ کیے 98 دن ہوچکے ہیں، بدھ کو مشرقی اور جنوبی علاقوں کے زیریں ڈھانچے پر گولہ باری کی، جس میں سائروڈونیٹسک کا شہر بھی شامل ہے، جہاں وہ 27 مئی کو داخل ہوئے تھے، جب ان کا دھیان مشرقی ڈونباس کے خطے پرحملہ کرنا تھا۔صوبائی گورنر کے مطابق، ،منگل کو روس نے سائروڈونیٹسک میں ایزوٹ کی ایک کیمیائی فیکٹری کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ، جس میں زہریلی نائٹرک ایسڈ کا ٹنک تباہ ہوا جس کے نتیجے میں گلابی رنگ کے دھویں کے بادل نمودار ہوئے۔ انھوں نے شہر کے رہائشوں سے کہا کہ وہ گھروں ہی پر رہیں۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ رائٹرز نے آزادانہ طور پر اس واقعے کے اسباب کی تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب نیو یارک ٹائمز میں ایک تحریر میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کو راکٹ کا جدید نظام اور گولہ بارود کی رسد فراہم کرے گا، جو 70 کروڑ ڈالر مالیت کے اسلحے کے پیکیج کا حصہ ہے۔ اس پیکیج کا بدھ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا۔
دریں اثنیٰ، بائیڈن انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ نئی رسد میں ایم 142ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم شامل ہے، جس کے لیے یوکرین کا کہنا ہے روسی مزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ راکٹ نظام اہمیت کا حامل ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے معاون مشیر، جوناتھن فائنر نے واشنگٹن ڈی سی میں بتایا کہ یوکرین سے یہ یقین دھانی کرائی گئی ہے کہ کسی طور پر یہ میزائل روس کے اندر استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
تاہم، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی عرب میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو راکٹ لانچرز کی رسد کی فراہمی سے تنازع میں تیسرے ملک کے ملوث ہونے کا امکان ہوسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5158 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C