روس یوکرائن پر دوبارہ حملے کی غلطی نہ کرے، برطانوی وزیر خارجہ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
روس یوکرائن پر دوبارہ حملے کی غلطی نہ کرے، برطانوی وزیر خارجہ
لندن (ڈیلی اردو) برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرَس کے بقول اگر روس نے یوکرائن پر دوبارہ حملہ کیا تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔ روس نے مبینہ طور پر یوکرائن کی سرحدوں کے قریب فوجی موجودگی بڑھا رکھی ہے۔ تاہم ماسکو نے ان الزامات کو رد کر دیا ہے۔
جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرَس نے ماسکو حکومت پر زور دیا کہ وہ یوکرائن میں فوجی مداخلت سے باز رہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب اطلاعات ہیں کہ روسی افواج یوکرائن کی سرحد کے قریب صف بندی کر چکی ہیں۔
لِز ٹرَس نے کہا کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو یہ حکمت عملی کے حوالے سے اس کی ایک سنگین غلطی ہو گی، جس کے انتہائی سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
لِز ٹرَس نے یہ بھی کہا کہ آزاد جمہوری ممالک کو روسی گیس اور امداد پر اپنا انحصار کرنا چاہیے۔ تاہم روس ایسے تمام تر الزامات مسترد کرتا ہے کہ وہ یوکرائن پر حملے کی منصوبہ بندی میں ہے۔
یوکرائن اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی ایسے خطرات کا اظہار کر چکے ہیں کہ آئندہ برس کے اوائل میں روس ایک مرتبہ پھر یوکرائن پر حملہ کر سکتا ہے۔
تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حال ہی میں کہا تھا کہ دراصل مغربی طاقتیں یوکرائن میں اپنی عسکری موجودگی بڑھانے کی خاطر بہانے تلاش کر رہی ہیں۔
جی سیون کا ایجنڈا
لیورپول میں منعقد ہونے والی جی سیون رکن ممالک کی وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے قبل برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برداری کی کوشش ہے کہ روس کو عسکری طاقت کی نمائش سے باز رکھا جائے۔
انہوں نے ہفتے کے دن سات امیر ترین صنعتی ممالک کے وزرائے خارجہ کو لیور پول میں خوش آمدید کہا اور صحافیوں کو بتایا کہ اس میٹنگ میں کووڈ کی عالمی وبا، بلقان اور یوکرائن کے بحران کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پر زیادہ توجہ رہنے کی توقع ہے۔
جی سیون کے وزرائے خارجہ کی اس اہم میٹنگ میں کئی دیگر عالمی اور علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران ایران کی جوہری ڈیل پر بھی بات چیت ہو گی اور اس ڈیل کی بحالی کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔
جی سیون گروپ میں دنیا کے سات امیر ترین ممالک برطانیہ، امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔ یہ گروپ عالمی سیاست، سکیورٹی اور اقتصادیات کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس مرتبہ کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں جنوب مشرقی اییشائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ کو بھی اس ملاقات میں مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس آسیان جی سیون کے کسی اجلاس میں شریک ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C