روس یوکرائن پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس
👁️ 31 بار دیکھا گیا
روس یوکرائن پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے/روئٹرز) امریکا کی انٹلیجنس کی تازہ اطلاعات کے مطابق روس اولمپکس مقابلے ختم ہونے سے پہلے ہی یوکرائن پر حملہ کرسکتا ہے۔ اس دوران امریکا اور یورپی ملکوں نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد یوکرائن چھوڑ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ روس بیجنگ اولمپکس کے اختتام سے قبل ہی یوکرائن پر حملہ کرسکتا ہے۔
اس دوران یوکرائن کشیدگی میں اضافہ کے پیش نظر واشنگٹن نے اعلان کیا کہ صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن ہفتے کے روز فون پر بات چیت کریں گے۔ پوٹن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے درمیان بھی بات چیت متوقع ہے۔
امریکا نے کیا کہا؟
مغربی ممالک نے جمعے کے روز اپنے شہریوں سے یوکرائن چھوڑ دینے کی اپیل کی۔
امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ یوکرائن پر روسی حملہ کسی بھی دن ہوسکتا ہے۔
سلیوان نے یوکرائن میں موجود امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر اندر یوکرائن سے نکل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی کارروائی کے ساتھ ہی روسی جارحیت شروع ہوسکتی ہے، جس کے بعد ملک سے باہر نکلنا مشکل ہو جائے گا۔
BREAKING: The White House urges Americans to leave Ukraine in the next 24 to 48 hours, and warns the U.S. won't rescue civilians if Russia invades. https://t.co/JgsUiB8GKB
— The Associated Press (@AP) February 11, 2022
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ صدر پوٹن حملے کا فیصلہ کرنے والے ہیں۔ اس سے وہاں امریکی شہریوں کے لیے رہنا مشکل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا،”اگرہمارا کوئی بھی شہری وہاں رہتا ہے تو ہم اسے حملے سے پیدا ہونے والے خطرات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بھی کہا کہ روسی فورسز یوکرائن پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے اپنے آسٹریلیا دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”ہمیں یہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ حملہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے بلکہ ایسا اولمپکس کے دوران ہی ہونے کے امکانات ہیں۔‘‘
بلینکن نے یوکرائن کے اپنے ہم منصب کویقین دلایا کہ واشنگٹن کییف کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
یورپی رہنماؤں نے کیا کہا ؟
جرمن چانسلر اولاف شولس نے بائیڈن، فرانسیسی صدر ماکروں اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بات کی۔ ان رہنماؤں نے یوکرائن پر فوجی کارروائی کی صورت میں مضبوط اور فوری پابندیوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا،”اگر روس کی طرف سے یوکرائن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مزید خلاف ورزیاں ہوئیں تو اتحادی اس کے خلاف تیزی کے ساتھ اور بہت سخت مشترکہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس دوران ماکروں، جنہوں نے تعطل کو ختم کرنے کے لیے اس ہفتے ماسکو اور کییف کا دورہ کیا، کہا کہ وہ ہفتے کے روزایک بار پھر پوٹن سے بات کریں گے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئرلائن نے کہا کہ روسی حملے کی صورت میں اس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کاہدف روس کا مالیاتی اور توانائی سیکٹر ہوگا۔
روسی وزارت خارجہ نے امریکا اور یورپی ملکوں کے بیانات کے جواب میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مغربی ممالک میڈیا کا استعمال کرکے یہ جھوٹی اطلاعات پھیلارہے ہیں کہ ماسکو یوکرائن پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ دراصل مغرب اپنے جارحانہ رویے سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔
یوکرائن کی صورتحال
یوکرائن نے ناش ٹی وی پر پابندی عائد کردی ہے۔ یوکرائن کے قومی سلامتی مشیر اولکسی ڈانیولوف نے کہا کہ یہ چینل سیاسی رہنما یووہین مورائیف کے والد کی ملکیت ہے۔
گذشتہ ماہ برطانیہ نے کہا تھا کہ مورائیف یوکرائن میں ماسکو کی حمایت والی کٹھ پتلی حکومت کی قیادت کے لیے کریملین کے امیدواروں میں سے ایک تھا جبکہ کریملین نے اسے برطانوی دعوے کو” احمقانہ‘‘ قرا ردیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C