روس یوکرین جنگ: بحیرہ اسود کے اسٹریٹیجک جزیرے سے روسی افواج کا انخلاء
👁️ 36 بار دیکھا گیا
روس یوکرین جنگ: بحیرہ اسود کے اسٹریٹیجک جزیرے سے روسی افواج کا انخلاء
کیف (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) روسی یوکرینی جنگ میں ماسکو کے فوجی دستوں کو کییف کی عسکری مزاحمت کی علامت بن جانے والے یوکرینی جزیرے سے نکلنا پڑ گیا۔ اسٹریٹیجک حوالے سے بہت اہم سنیک آئی لینڈ نامی اس جزیرے سے روسی فوجی پسپائی ماسکو کے لیے ایک دھچکا ہے۔
یوکرینی دارالحکومت کییف سے جمعرات تیس جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق روس نے اس سال فروری کے اواخر میں یوکرین پر جو عسکری چڑھائی شروع کی تھی، اس کے شروع کے دنوں میں ہی ماسکو کے دستوں نے بحیرہ اسود میں واقع سنیک آئی لینڈ نامی اس جزیرے پر قبضہ کر لیا تھا۔
اس قبضے کے بعد سے کییف کے دستوں کی مسلسل کوشش تھی کہ کسی طرح وہ اس جزیرے پر دوبارہ قابض ہو جائیں۔ اب جب کہ یہ جنگ اپنے پانچویں مہینے میں ہے، روس کے Snake Island پر قبضے کے خاتمے کو ماسکو کے لیے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔
‘روسی فوجی یوکرینی حملوں کا مقابلہ نہ کر سکے‘
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے دفتر اور ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ روسی فوجی سنیک آئی لینڈ پر اپنی عسکری پوزیشنیں چھوڑ کر وہاں سے رخصت ہو گئے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد یوکرینی فوج اس جزیرے پر اپنے دوبارہ قبضے پر بہت خوش ہے۔
سنیک آئی لینڈ سے روسی فوجی دستوں کی رخصتی اور وہاں پر کییف کی فورسز کے دوبارہ کنٹرول کے بعد یوکرینی فوج کے کمانڈر ان چیف ویلیری زالوژنی نے کہا، ”میں اوڈیسا کے علاقے میں یوکرین کے محافظوں (کییف حکومت کے دستوں) کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے ملک کے اسٹریٹیجک حوالے سے انتہائی اہم حصے کو آزاد کرا کے اس پر دوبارہ کنٹرول کو ممکن بنایا۔‘‘
ویلیری زالوژنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ”ہمارے توپ خانے، میزائلوں اور فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہ رہنے والے (روسی) قابض دستے بالآخر سنیک آئی لینڈ سے روانہ ہو گئے ہیں۔‘‘
روسی دعویٰ
سنیک آئی لینڈ سے ماسکو کے فوجی دستوں کے انخلا کے بارے میں قبل ازیں ماسکو میں روسی وزارت دفاع کی طرف سے کہا گیا تھا، ”یہ جزیرہ نیکی نیتی سے اس لیے خالی کیا گیا کہ کییف حکومت کے لیے اس جزیرے سے یوکرینی زرعی پیداوار کی مال بردار بحری جہازوں کے ذریعے نقل و حمل ممکن ہو سکے۔‘‘
اس روسی موقف کے جواب میں یوکرینی صدر کے مشیر میخائلو پودولیاک نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ”اس مقصد کے حصول کے لیے کہ روس ہمارے بارے میں نیک نیتی سے اس اچھے عمل کا مرتکب ہو سکے، ہمیں ان کی باقاعدہ عسکری پٹائی کرنا پڑی۔‘‘
سنیک آئی لینڈ کی اہمیت
یوکرین کی طرف سے روس پر اس جنگ میں یہ الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے کہ روس یوکرینی زرعی اجناس چوری کرتا رہا ہے اور اسی وجہ سے عالمی سطح پر اشیائے خوراک کی قلت بھی پیدا ہوئی، کیونکہ روس اور یوکرین دنیا میں گندم برآمد کرنے والے دو بڑے ممالک ہیں اور روسی فوج نے تاحال یوکرینی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
جہاں تک سنیک آئی لینڈ کے یوکرینی جزیرے کا تعلق ہے، تو بحیرہ اسود میں واقع یہ جزیرہ نہ صرف اسٹریٹیجک حوالے سے انتہائی اہم ہے بلکہ یہ کییف حکومت کی فورسز کی روس کے خلاف عسکری مزاحمت کی علامت بھی بن گیا تھا۔ کییف حکومت کے ذرائع کے مطابق سنیک آئی لینڈ پر دوبارہ قبضہ یوکرین کی روس کے خلاف بھرپور عسکری مزاحمت میں ایک بڑی کامیابی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد
04/November/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
04/November/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہینِ مذہب کیس میں سزا یافتہ شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
04/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
لکی مروت: پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، زخمی ساتھی فرار، اسلحہ اور مشتبہ سامان برآمد
04/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کرم: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشتگرد ہلاک
04/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: یادگارِ شہداء پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
04/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26432 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15668 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11970 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9334 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7584 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5576 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C