روسی ایجنسی کے اکاؤنٹ سے افغان طالبان کے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل کی گئیں
👁️ 47 بار دیکھا گیا
روسی ایجنسی کے اکاؤنٹ سے افغان طالبان کے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل کی گئیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی حکام نے ایسے الیکٹرونک ڈیٹا کا پتا لگایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ روسی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک بینک اکاؤنٹ سے افغان طالبان سے منسلک ایک اکاؤنٹ میں بھاری رقوم منتقل کی گئی ہیں۔
یہ ان شواہد میں شامل ہے جن سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ روس نے افغانستان میں امریکی اور اتحادی فوجیوں کو قتل کرنے کے لیے خفیہ طور پر انعام کی پیشکش کی تھی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اسے یہ بات اس خفیہ معلومات سے واقف تین اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔
اگرچہ امریکہ پہلے بھی روس پر طالبان کی مدد کا الزام لگاتا رہا ہے لیکن اس بار تجزیہ کاروں نے خفیہ ذرائع کی معلومات سے نتیجہ اخذ کیا کہ منتقل کی گئی رقوم انعامی پروگرام کا حصہ تھیں۔ گرفتار کیے گئے افراد نے تفتیش میں اس پروگرام کے بارے میں بیان کیا تھا۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے والوں نے متعدد افغان باشندوں کو شناخت کیا ہے جو مشتبہ روسی کارروائی سے منسلک نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ رقوم تقسیم کرنے والے ایک شخص کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اب روس میں ہے۔
افغان حکام نے اس ہفتے کئی واقعات کا ذکر کیا ہے جو اس خفیہ معلومات کا تسلسل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی ایسے کاروباری افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنھوں نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران رقوم کی منتقلی کے غیر رسمی طریقے حوالہ کو استعمال کیا۔ شبہ ہے کہ وہ روسی خفیہ ایجنسی جی آر یو اور طالبان سے منسلک عسکریت پسندوں کے درمیان رابطے کے نیٹ ورک میں شامل تھے۔
ان کاروباری افراد کو دارالحکومت کابل اور شمالی افغانستان میں کئی چھاپوں میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک شخص کے گھر سے 5 لاکھ ڈالر نقد برآمد ہوئے تھے۔
وائٹ ہاؤس، نیشنل سیکورٹی کونسل کے حکام اور ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جان ریٹکلف کے دفتر نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ انھوں نے گزشتہ پیر کو جان ریٹکلف، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ سی او برائن اور پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفمین کے بیانات کی طرف اشارہ کیا۔ ان تمام افراد کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق حالیہ خبریں مستند نہیں ہیں۔
پیر کو وائٹ ہاؤس نے ایوان نمائندگان کے کئی ری پبلکنز کو خفیہ معلومات پر گفتگو کے لیے مدعو کیا تھا۔ اس میں روس کے قتل کے بدلے انعام سے متعلق پروگرام کی معلومات کے قابل بھروسہ ہونے یا نہ ہونے پر بات کی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ افغان حکام نے گرفتار شدگان سے حاصل شدہ معلومات کو غیر اہم قرار دیا ہے۔ لیکن اس بریفنگ میں رقوم کی منتقلی کی معلومات سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔
منگل کو بھی ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کو وائٹ ہاؤس میں الگ الگ بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد ڈیموکریٹس کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ واضح طور پر ویسا نہیں جیسا صدر ٹرمپ اسے افواہ قرار دے کر بیان کررہے ہیں۔
ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چئیرمین ایڈم شف نے کہا کہ مجھے یہ بات عجیب لگ رہی ہے کہ صدر نے ملک کے سامنے آکر امریکی عوام کو یقین نہیں دلایا کہ وہ روس کی جانب سے امریکی فوجیوں کے قتل پر انعام دینے کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے اور اپنے فوجیوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیوں امریکی عوام سے یہ بات نہیں کررہے اور اس کے بجائے میں نہیں جانتا، میں نے نہیں سنا یا مجھے نہیں بتایا گیا پر کیوں انحصار کررہے ہیں۔ اسے قابل جواز نہیں سمجھا جاسکتا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی تھی۔ انھوں نے خفیہ تجزیے کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں بتایا گیا کہ یہ قابل بھروسہ نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی ایسے بیانات جاری کیے جن میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کو اس بارے میں بریف نہیں کیا گیا تھا۔
لیکن دو اہلکاروں کے مطابق روس کے خفیہ منصوبے کی معلومات فروری کے آخر میں صدر ٹرمپ کی روزانہ کی بریفنگ میں شامل تھی۔ یہی معلومات 4 مئی کو سی آئی اے کے ورلڈ انٹیلی جنس ریویو کے ایک مضمون میں کافی ٹھوس کہہ کر انٹیلی جنس کمیونٹی میں تقسیم کی گئی۔
طالبان کے ایک ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس نے امریکی اور اتحادی فوجیوں پر حملے کے لیے روس کی رقوم قبول کیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کو اپنی کارروائیاں کرنے کے لیے اس طرح کی ترغیبات کی ضرورت نہیں۔ لیکن ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ توجہ کا مرکز وہ جرائم پیشہ عناصر ہیں جو طالبان سے منسلک ہیں اور پیسے لے کر حملے کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C