روسی فوجیوں نے یوکرین کے پہلے بڑے شہر خرسون پر قبضہ کر لیا، کئی دیگر اہم شہروں کا محاصرہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
روسی فوجیوں نے یوکرین کے پہلے بڑے شہر خرسون پر قبضہ کر لیا، کئی دیگر اہم شہروں کا محاصرہ
ماسکو + کیف (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/روئٹرز/اے ایف پی) روس نے یوکرین کے شہر خرسون کو اپنے کنٹرول میں لے لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ خارکیف اور ماریوپول میں زبردست شیلنگ ہورہی ہے اور کییف پر مکمل حملہ ہوا چاہتا ہے۔ بین الاقوامی عدالت نے روس کے خلاف جنگی جرائم کی تفیش شروع کردی ہے۔
خرسون کے میئر ایگور کولیخائیف نے بتایا کہ روسی فوج شہر میں موجود ہیں۔ انہوں نے شہر کی انتظامی عمارت پر قبضہ کرلیا ہے اور شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کولیخائیف نے بتایا کہ انہوں نے روسی فوجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں کو گولی نہ ماریں اورحکومتی عملے کو سڑکوں پر پڑی ہوئی لاشوں کواکٹھا کرنے کی اجازت دیں۔
انہوں نے فیس بک پر پوسٹ ایک بیان میں کہا،” یوکرینی فوج کا ایک بھی جوان شہر میں نہیں ہے۔ یہاں صرف سویلین ہیں اور وہ لوگ جو زندہ رہنا چاہتے ہیں۔”
خرسون میں تقریبا ً دو لاکھ اسی ہزار افراد رہتے ہیں۔ میئر کولیخائیف نے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ روسی فورسز کی طرف سے عائد کردہ شرطوں کو تسلیم کریں تاکہ”یوکرین کا پرچم لہراتا رہے۔”
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام میں یوکرینی شہریوں سے مزاحمت جاری رکھنے کی اپیل کی تھی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ آیا روسی فوجیوں کا خرسون سمیت کسی شہر پر قبضہ ہوگیا ہے یا نہیں۔
سب سے تباہ کن دن
بدھ کا دن اس جنگ میں اب تک کے سب سے زیادہ تباہ کن دنوں میں سے ایک تھا۔ روسی فوج نے یوکرین کے متعدد شہروں میں زبردست شیلنگ کی۔
خارکیف کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ روسی فوج نے شہر میں سٹی کونسل کی عمارت پر کروز میزائل سے حملہ کیا۔
یوکرین کے دارالحکومت کییف میں آج متعدد دھماکے ہوئے۔ کییف پر روسی فوج کا مکمل حملہ کسی بھی وقت ممکن ہے۔ کییف کے رہائشیوں سے اپنے قریب واقع پناہ گاہوں میں چلے جانے کے لیے کہا گیا ہے۔
روس کا اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف
روس نے پہلی مرتبہ باضابطہ اعتراف کیا کہ یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک اس کے 498 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید 1597 زخمی ہوئے ہیں۔ لیکن یوکرین کا دعویٰ ہے کہ روسی فوجیوں کی ہلاکت ہزاروں میں ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب تک 9000 روسی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ یوکرین کی وزارت دفاع نے ابتدا میں 6000 روسی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگو رکوناشینخوف کا کہنا ہے کہ یوکرین میں اب تک 2870 اموات ہوئی ہیں جبکہ 3700 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم ان اعدادوشمار کی آزادنہ ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک دس لاکھ سے زیادہ افراد یوکرین چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں جاچکے ہیں۔
جنگی جرائم کی انکوائری شروع
روس کی جانب سے یوکرین میں شہریوں پر بمباری کے الزامات کے بعد ‘انٹرنیشنل کریمنل کورٹ(آئی سی سی)’نے ممکنہ جنگی جرائم کے حوالے سے اپنی انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
آئی سی سی کے استغاثہ کریم اے اے خان نے اپنے ایک بیان میں کہا، ” میں نے موجودہ صورت حال میں سرگرم تفتیش فوراً شروع کرنے کے اپنے فیصلے سے آئی سی سی پریزیڈنسی کو کچھ دیر قبل آگاہ کردیا ہے۔ مبینہ جنگی جرائم کے سلسلے میں شواہد جمع کرنے کا ہمارا کام شروع ہوگیا ہے۔”
آئی سی سی کے دائرہ کار کے حوالے سے جرمنی سمیت 39 دستخط کنندگان نے یوکرین کی صورت حال کے سلسلے میں آئی سی سی سے رجوع کیا تھا اور مبینہ جنگی جرائم کی تفتیش جلد شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔ روس آئی سی سی کا رکن نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C