روم: اطالوی پادریوں کے ہاتھوں نابالغوں کا جنسی استحصال
👁️ 76 بار دیکھا گیا
روم: اطالوی پادریوں کے ہاتھوں نابالغوں کا جنسی استحصال
روم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/رائٹرز) اٹلی کے کیتھولک چرچ نے پادریوں کے ہاتھوں نابالغ افراد کے جنسی استحصال سے متعلق اپنی پہلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ چرچ کے مطابق سن دو ہزار کے بعد جنسی زیادتی کے 600 کیسز ویٹی کن میں فائل کیے گئے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک میں کیتھولک چرچ میں ہونے والی جنسی زیادتیوں پر سے پردہ اٹھایا جا رہا ہے اور متاثرین کی شکایات کے بعد خود چرچ کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹیں بھی شائع کی جا رہی ہیں۔
برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے بعد اب اٹلی میں بھی ایک ایسی رپورٹ شائع کی گئی ہے، جو پادریوں کی طرف سے ہونے والے جنسی استحصال کے واقعات سے پردہ اٹھاتی ہے۔ اٹلی کے کیتھولک بشپس کی طرف سے پیش کردہ پورٹ کے مطابق تقریباﹰ 90 متاثرین نے 68 افراد پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
زیادہ تر متاثرین کی عمریں 15 سے 18 برس کے درمیان ہیں۔ 41 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں سن 2000ء سے 2021ء تک کے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تاہم ناقدین نے اس رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی عشرے پہلے ہونے والی جنسی زیادتیوں کی بھی تحقیقات کی جائیں۔
جرائم سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ
سن 2001ء میں ویٹیکن نے دنیا بھر کے بشپس کو حکم دیا تھا کہ وہ جنسی بدسلوکی سے متعلق اپنی تمام معتبر رپورٹوں پر کارروائی کے لیے انہیں ویٹی کن بھیجیں۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اطالوی چرچ کی جانب سے جو رپورٹ پیش کی گئی ہے، وہ باقی یورپی ممالک کی نسبت محدود ہے اور اس میں کم کیسز کا احاطہ کیا گیا ہے۔
حال ہی میں آئرلینڈ، بیلجیم، نیدرلینڈز، جرمنی، پرتگال اور فرانس میں بھی ایسی ہی رپورٹیں شائع کی گئی تھیں، جن میں یہ اقرار کیا گیا ہے کہ کیتھولک چرچ کا ڈھانچہ بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔
رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو ہیفرانس کے چرچ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق گزشتہ 70 برسوں میں تین لاکھ تین ہزار بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ فرانسیسی چرچ کی ایک کمیٹی کا کہنا تھا کہ کارڈینل ژاں پیئر ریکار بھی ان لوگوں میں شامل ہیں، جنہوں نےجنسی زیادتی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
فرانس کے آرچ بشپ ’ایرک ڈے مولاں بوفاں‘ کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ آرچ بشپ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ تمام بشپ کارڈینل چرچ کے اس عوامی بیان پر حیران ہیں کیوں کہ ماضی میں ایسے تمام معاملات کو خفیہ رکھا جاتا تھا اور انہیں پس پردہ ہی حل کیا جاتا تھا۔
سن 2020ء میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ سے پتا چلا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں کیتھولک چرچ بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے میں ناکام رہا جبکہ مبینہ مجرموں کو تحفظ بھی فراہم کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C