سابق امریکی پائلٹ چین کو امریکہ کی خفیہ ٹیکنالوجی معلومات کیسے فروخت کرتا رہا؟
👁️ 83 بار دیکھا گیا
سابق امریکی پائلٹ چین کو امریکہ کی خفیہ ٹیکنالوجی معلومات کیسے فروخت کرتا رہا؟
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی فوج میں پائلٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہونے والے شاپور موئنیان نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے امریکہ کی ایوی ایشن ٹیکنالوجی سے متعلق خفیہ معلومات چین کو فروخت کی ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد 67 سالہ شاپور موئنیان نے فوج کے ساتھ بطور کنٹریکٹر خدمات انجام دی تھیں۔
سابق امریکی فوجی افسر نے دیگر دفاعی ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر امریکی فوج کی ایوی ایشن ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات اکٹھی کیں اور انھیں چین کے ہاتھوں ہزاروں ڈالر میں فروخت کیا۔
امریکی محکمہ انصاف نے انھیں امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو اپنے ریکارڈ مجرمانہ کی بابت بھی غلط معلومات فراہم کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔
ایف بی آئی کے سین ڈیاگو آفس کی انچارج سپیشل ایجنٹ سٹیسی فو نے کہا ہے کہ ’یہ ایک اور واضح مثال ہے کہ کس طرح چینی حکومت امریکی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر کے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔‘
وزارت انصاف نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ موئنیان نے امریکہ، جرمنی اور جنوبی کوریا میں بطور ہیلی کاپٹر پائلٹ اپنا کیریئر مکمل کرنے کے بعد سنہ 1977 سے سنہ 2000 کے درمیان امریکی فوج سے منسلک نجی شعبے (ملٹری کنٹریکٹر) میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ایک فوجی کنٹریکٹر کے طور پر وہ امریکہ کے محکمہ دفاع سے اپنی سکیورٹی انٹیلیجنس کلیئرنس حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اسی سکیورٹی کلیئرنس کے باعث وہ بطور ایک سویلین ملازم کے بھی فوج سے متعلق خفیہ معلومات حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم چینی شخص نے موئنیان سے رابطہ کیا تھا اور ابتدا میں انھیں چین کی ہوا بازی کی صنعت کے بارے میں بریف کیا تھا۔
محکمہ انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کے بعد شاپور موئنیان نے اس چینی شخص کے لیے بطور ایک تسلیم شدہ دفاعی کنٹریکٹر کے کام کیا۔ چینی شخص نے خود کو ایک ریکروٹمنٹ کمپنی کے ماہر ایجنٹ کے طور پر پیش کیا تھا۔
’موئنیان چین کا تنخواہ دار ایجنٹ تھا‘
حکام کا کہنا ہے کہ شاپور موئنیان چینی حکومت کا تنخواہ دار ایجنٹ تھا جس نے چین کو امریکی ایوی ایشن ٹیکنالوجی فروخت کی تھی۔ حکام کے مطابق انھوں نے قانون شکنی کی اور امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کیا، اس لیے انھیں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
تفیش کے مطابق موئنیان نے ہوا بازی سے متعلق اہم اور خفیہ معلومات حاصل کیں اور انھیں پین ڈرائیوز میں منتقل کیا۔
ستمبر 2017 میں موئنیان نے بیرون ملک سفر کیا اور شنگھائی ہوائی اڈے پر چینی حکومت کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور انھیں یہ پین ڈرائیو دی جس میں امریکہ کے محکمہ ہوا بازی سے متعلق معلومات موجود تھیں۔
موئنیان نے چینی اہلکاروں سے رابطے کے نمبر اور سامان وغیرہ حاصل کیا تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کی خفیہ معلومات الیکٹرانک ذرائع سے ترسیل کی جا سکیں۔ اس کے بعد موئنیان نے اپنی سوتیلی بیٹی کے جنوبی کوریا کے بینک اکاؤنٹ میں اس کام کے عوض ادائیگی کا بندوبست کروایا۔
’یہ امریکی فوج کے ساتھ دھوکہ ہے‘
جنوبی کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ اٹارنی رینڈی گراسمین نے کہا کہ ’یہ ایک سابق امریکی فوجی کی طرف سے دیا جانا والا دھوکہ ہے۔ اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ کو ان مسائل پر گہری تشویش ہے اور وہ اس نوعیت کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ امریکہ ہر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا جو غیر ملکی حکومتوں کے کہنے پر امریکی ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات چرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کی دستاویزات کے مطابق موئنیان کا ہانگ کانگ اور انڈونیشیا کا سفر، چینی فریق سے ملاقاتیں، موبائل فون اور رقم حاصل کرنا اور سکیورٹی انٹیلیجنس فارم بھرتے وقت اپنے متعلق غلط معلومات فراہم کرنا ان کے جرائم میں شامل ہے۔
دستاویزات کے مطابق مارچ 2017 میں موئنیان نے ہانگ کانگ کا سفر کیا تھا جہاں اُن کی ایک چینی ایجنٹ سے ملاقات ہوئی اور پیسوں کے عوض امریکا میں ڈیزائن یا تیار کیے گئے طیاروں کے بارے میں معلومات اور مواد فراہم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
موئنیان نے میٹنگ کے دوران تقریباً 7,000 ڈالر سے 10,000 ڈالر لیے تھے۔حکام کے مطابق اس ملاقات اور اس کے بعد کی تمام ملاقاتوں کے دوران موئنیان کو معلوم تھا کہ ان سے ملنے والے افراد حکومت چین کے ملازم ہیں یا چینی حکومت کی ہدایات پر کام کر رہے ہیں۔
کیا سزا مل سکتی ہے؟
موئنیان نے اپنی سوتیلی بیٹی کو بھی غلط معلومات فراہم کی تھیں اور انھیں بتایا تھا کہ بیرون ملک ان کے کنسلٹنسی بزنس کے سلسلے میں کچھ ادائیگیاں ہونی ہیں۔اس کے بعد انھوں نے اپنی بیٹی کو رقم منتقل کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں بھی بتایا تھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق شاپور موئنیان کو غیر ملکی سرکاری ایجنٹ کے طور پر کام کرنے پر کم از کم پانچ سال تک قید اور 250,000 ڈالر جرمانے کے ساتھ ساتھ 10 سال قید اور سکیورٹی فارم بھرتے وقت جھوٹ بولنے پر اضافی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس کیس میں عدالت کا حتمی فیصلہ تقریباً دو ماہ بعد 29 اگست کو سُنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C