سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کرگئے
👁️ 46 بار دیکھا گیا
سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کرگئے
کراچی (ڈیلی اردو) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن انتقال کر گئے۔
سید منور حسن کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے طلحہ منور حسن نے کرتے ہوئے کہا کہ والد کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تو انہیں قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
سید منور حسن اگست 1941 میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان کو اپنے مسکن کے طور پر چنا اور کراچی منتقل ہو گئے تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے علاقے جیکب لائن کے ایک اسکول سے حاصل کی۔ 1963 میں جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کرنے کے بعد پھر 1966 میں جامعہ کراچی سے ہی اسلامیات میں ایم اے کیا تھا۔
سابق امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے جون 1960 میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی اور اکتوبر 1962 میں انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
سید منور حسن 1962 میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے ناظم رہے اور 1963 میں اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم منتخب ہوئے۔ 27 دسمبر 1964 کے سالانہ اجتماع میں سید منور حسن اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔
سید منور حسن نے 1967 میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، نائب امیر اور پھر امیر جماعت اسلامی کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ سید منور حسن مارچ 2009 میں جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر منتخب ہوئے تھے۔
سید منور حسن نے 1977 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C