سانحہ آرمی پبلک اسکول: حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی
👁️ 61 بار دیکھا گیا
سانحہ آرمی پبلک اسکول: حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لیے حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا۔
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے سپریم میں دائر کردہ درخواست میں وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید 3 ہفتے دینے کا استدعا کی گئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی کمیٹی شہداء کے والدین سے ایک ملاقات کر چکی ہے والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ انہیں مطمئن کیا جا سکے۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے 10 نومبر کو وزیراعظم سے سانحہ اے پی ایس کے متاثرہ خاندانوں کو مطمئن کرنے کے حوالے ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی۔
عدالت نے گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت کو تین ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کی تھی۔
عدالت کے گزشتہ احکامات کے مطابق حکومت نے 10 دسمبر تک وزیر اعظم عمران خان کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کروانی تھی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت عظمیٰ میں 3 صفحات پر مبنی رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کے احکامت کے مطابق وزیر اعظم نے سانحہ اے پی ایس میں جاں بحق ہونے والے طلبہ کے لواحقین سے ملنے اور ان کے مطالبات سننے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان یا ان کا نامزد کردہ فرد اور وزارت دفاع اور داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاسوں میں خصوصی شرکت کریں گے۔
10 نومبر کو ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے حکم دیا تھا کہ حکومت، متاثرہ والدین کی بات سنے اور 4 ہفتوں کے اندر وزیر اعظم کی دستخط شدہ رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔
سپریم کورٹ رولز کے رول 6 آرڈر 33 کے تحت دائر کردہ حکومتی درخواست میں والدین کے ساتھ کابینہ کی کمیٹی کی ملاقات کے نتائج کو رپورٹ میں شامل کرنے کی بھی اجازت طلب کی گئی ہے۔
اپنے گزشتہ حکم میں عدالت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عدالت کے سامنے بیان دیا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور والدین کو انصاف کی فراہمی اور واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اس قتل عام کے ذمہ داروں اور اس حوالے سے کوتاہی برتنے والوں سے ضرور نمٹے گی۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ اے پی ایس طلبہ کے والدین اپنے بچوں کی موت کو قبول کرنے سے قاصر تھے اور انہوں نے بعض افراد کو فرائض سے غفلت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
20 اکتوبر کے حکم نامے میں یہ کہا گیا تھا ہلاک طلبہ کی ماؤں نے یہ شکایت کی ہے کہ اے پی ایس پشاور کی سیکیورٹی کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افراد سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں اپنی ذمہ داری سے غفلت برتنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، اس غفلت کے نتیجے میں 147 معصوم بچوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔
ان ماؤں کا کہنا تھا کہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور حدایت الرحمٰن، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام اور سیکریٹری داخلہ اختر علی شاہ وہ لوگ تھے جنہیں اس حملے کی پہلے سے اطلاع ہوسکتی تھی لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتی جس کے نتیجے میں اسکول میں طلبہ کا قتل عام ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C