سانحہ مچھ: آرمی چیف کی ہزارہ برادری سے ملاقات، انصاف فراہم کرنیکی یقین دہانی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
سانحہ مچھ: آرمی چیف کی ہزارہ برادری سے ملاقات، انصاف فراہم کرنیکی یقین دہانی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ کوئٹہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
#COAS visited Quetta today on a day long visit. Given detailed security brief at HQ Southern Command, met families of victims of #Mach incident & also interacted with a large gathering of #Hazara community. At HQ Southern Command, COAS was apprised about prevailing security (1/5) pic.twitter.com/Bu5tsqNNZW
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 13, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو بلوچستان میں سیکیورٹی چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کوپاک افغان، پاک ایران بارڈرمنیجمنٹ کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن افسران سے خطاب کیا اور امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے تیاریوں اور کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ اہم محل وقوع کے باعث بلوچستان پر دشمنوں کی کڑی نظر ہے، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی ترقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کویقینی بنایا جائے گا، دشمن قوتوں کی تخریبی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ تین جنوری کے روز بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو کوئلہ فیلڈ میں داعش کے دہشت گردوں نے بے دردی سے ذبح کئے تھے جس کے بعد ان کے ورثا نے میتوں کے ہمراہ کوئٹہ میں 6 روز دھرنا دیا اور وزیراعظم عمران خان کی آمد کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C