ساہیوال: سرکاری ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی خراب ہونے سے 8 بچے جاں بحق
👁️ 141 بار دیکھا گیا
ساہیوال: سرکاری ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی خراب ہونے سے 8 بچے جاں بحق
ساہیوال (نیوز ڈیسک) ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ کی خرابی کے باعث چوبیس گھنٹے میں 8 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں زمان وٹو کے مطابق شدید گرمی میں اے سی خراب ہونے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جس سے 5 بجے انتقال کرگئے۔
ڈی سی ساہیوال کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا تھا، فوری طور پر ایم ایس آفس سے اے سی اتروا کر بچوں کے وارڈ میں لگوادیا گیا ہے۔
ڈی سی ساہیوال نے واقعہ کی تفصیلات سے متعلق صوبائی حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کردیا جس پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان صوبائی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکریٹری صحت اور کمشنر ساہیوال ڈویژن سے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کی جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 299 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3414 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C