24/May/2025

سرحدی دراندازی ناکام: بھارتی فورسز نے پاکستانی کو گولی مارکر ہلاک کر دیا

👁️ 101 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سرحدی دراندازی ناکام: بھارتی فورسز نے پاکستانی کو گولی مارکر ہلاک کر دیا

سرحدی دراندازی ناکام: بھارتی فورسز نے پاکستانی کو گولی مارکر ہلاک کر دیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے جمعہ 23 مئی کی رات سرحد پار کرکے پاکستان سے انڈیا میں داخل ہونے والے ایک پاکستانی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

بی ایس ایف انڈیا کی وزارت داخلہ کے ماتحت ایک مسلح پولیس فورس ہے۔

سنیچر کے روز بی ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ شخص جمعہ کی رات مغربی انڈین ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں داخل ہو رہا تھا۔

بی ایس ایف کے اس دعویٰ پر پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے گجرات پاکستان کے جنوب مشرقی صوبے سندھ کے بالکل سامنے واقع ہے۔

بی ایس ایف کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے: ’انڈین اہلکاروں ایک مشتبہ شخص کو بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کے بعد باڑ کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا۔ انھوں نے اس شخص کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ آگے بڑھتا رہا جس پر اہلکاروں کو فائرنگ کرنا پڑی اور وہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C