21/July/2025

سرحدی حملہ: ایران، پاکستان اور افغانستان یونٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

👁️ 1017 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سرحدی حملہ: ایران، پاکستان اور افغانستان  یونٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

سرحدی حملہ: ایران، پاکستان اور افغانستان یونٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

تہران + اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے "بچہ راہی" میں ہفتے کی صبح ایک ہلاکت خیز حملے میں کم از کم 10 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نشانہ بننے والی یہ مسلح یونٹ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) سے منسلک تھی اور اس میں ایرانی، پاکستانی اور افغان شہری شامل تھے۔

 

یہ واقعہ ایران، پاکستان اور افغانستان کے سنگم پر واقع گلشن بارڈر ریجن کے زیرو پوائنٹ پر پیش آیا۔ یونٹ کی کمان مقامی IRGC شخصیات ہوشنگ سوری‌زہی اور یاسر نوشیروانی کے پاس تھی۔

 

مشرقی ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے حل‌وش نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت اُن سابق افغان فوجیوں کی تھی جو 2021 میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد ایران اور پاکستان منتقل ہوئے تھے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان افراد کو IRGC نے بلوچ شہریوں کو دبانے، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے، اور دیگر جرائم – جن میں ایندھن برداروں کا قتل، چوری اور افغان مہاجرین کے خلاف جنسی جرائم شامل ہیں – کے لیے بھرتی کیا تھا۔

 

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت

 

ہلاک شدگان میں درج ذیل افراد کی شناخت کی گئی ہے محمد عارف حسین‌، محمد اکرم سپاہی، ثناء پہرہ، عرفان بلوچ، نظیر نوٹی زہی، سابق افغان فوجی اسد، بزگل، نعمت، احمد، اور عمر شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں یاسر نوشیروانی اور ایک افغان باشندہ جس کی شناخت "پہلوان" کے نام سے ہوئی ہے، شامل ہیں۔

 

حملے کی نوعیت

 

حملہ آوروں نے نہ صرف یونٹ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا بلکہ ان کی تین گاڑیوں اور فوجی ساز و سامان کو بھی آگ لگا دی۔ یونٹ کے ہتھیار بھی حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے۔

 

تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C