سری لنکا میں فسادات، ملکی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا
👁️ 78 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں فسادات، ملکی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا
کولمبو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) سری لنکا کئی ماہ سے شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت ہے۔ اس بحران کو سری لنکا کی آزادی کے بعد کا سب سے شدید بحران کہا جا رہا ہے۔ کئی ہفتوں سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
نئی حکومت کا قیام
مہندرا راجاپاکسے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 76 سالہ وزیر اعظم نے اپنے چھوٹے بھائی اور ملکی صدر گوٹابایا راجا پاکسے کو تحریری طور پر اپنا استعفیٰ پہنچا دیا ہے۔ اب سری لنکا میں نئی یونیٹی حکومت کا قیام ممکن ہو سکے گا۔ اس خط میں لکھا گیا ہے، ”میں فوری استعفیٰ دے رہا ہوں تاکہ آپ ملک میں ایک آل پارٹی حکومت قائم کر سکیں اور ملک کو اس حالیہ اقتصادی بحران سے نکال سکیں۔‘‘
جزیرہ رياست سری لنکا میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کہہ چکی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، جس میں راجاپاکسے خاندان کے افراد شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم کے استعفے کا مطلب ہے کہ موجودہ کابینہ تحلیل ہو گئی ہے۔
مظاہرین میں تصادم
پیر کو کولمبو میں مظاہرین پر راجاپاکسے کے حمایتیوں کی جانب سے ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے اور کولمبو میں فوری طور پر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ بعد ميں ملک گیر سطح پر کرفيو نافذ کر ديا گيا۔ اس تصادم کے باعث کم از کم 120 مظاہرین کو ہسپتال جانا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدد کے لیے فوج بھی طلب کر لی گئی تھی۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے رپورٹرز کے مطابق راجاپاکسے کے حمایتیوں نے صدر کے دفتر کے باہر موجود مظاہرین پر حملہ کر دیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق مہندا راجاپاکسے کے ہزاروں حمایتیوں کو بسوں کے ذریعے دیہی علاقوں سے ان کے دفتر کے قریبی مقامات پر لایا گیا۔ راجاپاکسے نے اپنے گھر کے باہر قریب تین ہزار افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے مفادات کا تحفظ کریں۔ ان افراد کی جانب سے بعد میں مظاہرین کے ٹینٹوں کو اکھاڑ دیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ واپس اپنے گھروں کو جائیں۔ وہاں موجود ایک عینی شاہد کا کہنا تھا، ” ہمیں مارا گیا، خواتین اور بچوں کو مارا پیٹا گیا۔‘‘
صدر گوٹابایا راجاپاکسے کی جانب سے ایک ٹویٹ میں پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ حزب اختلاف کے رکن ایرن وکرمنارتنے کا کہنا تھا، ”صدر کو فوری طور پر وزیر اعظم کی جانب سے شروع کیے گئے تشدد کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔‘‘
اتوار کو ملکی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حکومت مخالف مظاہرین خطرناک رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ 31 مارچ کو مظاہرین کی جانب سے صدر گوٹابایا راجاپاکسے کے گھر ميں داخل ہونے کی کوشش کے بعد سے وہ عوامی نظروں سے غائب ہیں۔
سری لنکا کے اس بحران کا آغاز کووڈ انیس وبا کے باعث ہوا جب سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی۔ اس کے باعث ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے اور حکومت کو درآمدات کم کرنا پڑیں جو ملک میں ضروری اشیاء کی کمی کا باعث بنی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C