سری لنکا میں فوج کو تخريب کاروں کو ديکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
👁️ 124 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں فوج کو تخريب کاروں کو ديکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
کولمبو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) سری لنکن دارالحکومت ميں فوج طلب کر لی گئی ہے۔ بکتر بند گاڑياں اور فوج کی بھاری نفری کولمبو کی سڑکوں پر تعينات ہيں۔ فوجيوں کو حکم ديا گيا ہے کہ تخريب کاروں کو ديکھتے ہی گولی مار دی جائے۔
سری لنکا ان دنوں شديد اقتصادی بحران کا شکار ہے، جو اب ايک سياسی بحران کی شکل بھی اختيار کر گيا ہے۔ کئی ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرين وزير اعظم اور صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے آئے ہيں۔ پير کو حکومت کے حاميوں نے مظاہرين پر حملہ کر ديا، جس کے بعد وزير اعظم مہندرا راجاپاکسے مستعفی ہو گئے۔ اپوزيشن البتہ صدر گوتابايا راجاپاکسے سے بھی استعفی مانگ رہی ہے اور اس نے يونيٹی حکومت کے قيام کی پيشکش مسترد کر دی ہے۔
منگل کو حکومت کے حاميوں نے مظاہرين پر دوبارہ حملہ کيا، جس کے بعد ملک گير سطح پر حالات بگڑ گئے۔ اب تک دس افراد ہلاک ہو چکے ہيں، جن ميں حکمران جماعت کے ايک قانون ساز اور دو پوليس اہلکار بھی شامل ہيں۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 219 ہے۔ علاوہ ازيں 60 گاڑيوں اور 104 عمارات کو بھی نذر آتش کر ديا گيا۔
صدر گوتابايا راجاپاکسے نے بدھ کے روز عوام سے اپيل کی ہے کہ وہ نسلی اور مذہبی بنيادوں پر تقسيم سے گزير کريں اور پر امن رہيں۔
I appeal and urge people to remain calm & stop violence & acts of revenge against citizens, irrespective of political affiliations.
All efforts will be made to restore political stability through consensus, within constitutional mandate & to resolve economic crisis.
— Gotabaya Rajapaksa (@GotabayaR) May 10, 2022
ٹوئٹر پر ايک پوسٹ ميں انہوں نے شہريوں سے کہا کہ ملک کو درپيش سماجی، معاشی اور سياسی بحرانوں سے نکلنے کے ليے اتحاد و يکجہتی ضروری ہے۔
This is the time for all Sri Lankans to join hands as one, to overcome the economic, social & political challenges.
I urge all #Srilankans to reject the subversive attempts to push you towards racial & religious disharmony. Promoting moderation, toleration & coexistence is vital.— Gotabaya Rajapaksa (@GotabayaR) May 11, 2022
دريں اثناء بھارتی سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر گردش کرنے والی افواہيں کو غلط قرار ديا ہے اور بتايا ہے کہ ‘چند سياسی رہنما اور ان کے اہل خانہ بھارت فرار نہيں ہوئے۔‘ بھارت نے ان افواہوں کو بھی رد کيا کہ بھارت اپنے دستے سری لنکا بھيج رہا ہے۔
The High Commission would like to categorically deny speculative reports in sections of media and social media about #India sending her troops to Sri Lanka. These reports and such views are also not in keeping with the position of
the Government of #India. (1/2)— India in Sri Lanka (@IndiainSL) May 11, 2022
نئی دہلی حکومت نے سری لنکا کی مدد کے ليے ساڑھے تين بلين ڈالر کی مالی امداد دينے کا کہا ہے تاکہ يہ ملک کھانے پينے کی اشياء اور ادويات کی شديد قلت سے نمٹ سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C