سری لنکا: کولمبو میں نافذ کرفیو کچھ گھنٹوں کیلئے اٹھا لیا گیا
👁️ 93 بار دیکھا گیا
سری لنکا: کولمبو میں نافذ کرفیو کچھ گھنٹوں کیلئے اٹھا لیا گیا
کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں نافذ کرفیو صبح 7 سے دن 2 بجے تک کیلئے اٹھا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت میں شہری اشیائےضرورت خریدنے میں مصروف ہیں، کولمبو کی سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔
سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے نے رواں ہفتے میں نئے وزیراعظم اور کابینہ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے صدر نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا اور پرامن مظاہرین پر ہجوم کے حملوں کی مذمت کی۔
سری لنکن صدر کا کہنا ہے کہ قانون میں ترامیم کے ذریعے پارلیمنٹ مضبوط کریں گے۔
سری لنکا کی مرکزی بینک کے گورنر نے کہا کہ معاشی بحران کا 2 ہفتے میں حل نہ نکالا گیا تو مستعفی ہوجاؤں گا، فوری طور پر نئی حکومت کا تقرر نہ ہوا تو معیشت تباہ ہوجائے گی۔
سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں پیر سے جاری پرتشدد واقعات میں اموات کی تعداد 9 ہوچکی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور 136 گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C