سری لنکا: ہسپتالوں سے دوائیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں، ڈاکٹروں کی تنبیہ
👁️ 204 بار دیکھا گیا
سری لنکا: ہسپتالوں سے دوائیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں، ڈاکٹروں کی تنبیہ
کولمبو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) سری لنکا میں ڈاکٹروں نے متنبہ کیا کہ زندگی بچانے والی دوائیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتصادی بحران کے سبب اس سے کہیں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں جتنی کورونا وائرس کی وبا سے ہوئی تھیں۔
سری لنکا 1948 میں اپنی آزادی کے بعد سے اب تک کے سب سے سنگین اقتصادی بحران سے دوچار ہے۔ جبکہ خوردنی اشیاء، ایندھن اور دواؤں کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
سری لنکا میڈیکل ایسوسی ایشن (ایس ایل ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہسپتالوں میں امپورٹیڈ طبی ساز و سامان اور اہم دوائیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔ گزشتہ ماہ سے ہی متعدد شعبوں میں معمول کی سرجری معطل کردی گئی ہے کیونکہ ہسپتالوں کے پاس اینستھیسیا تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ ایس ایل ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ مریضوں کی ایمرجنسی سرجریاں بھی عنقریب ممکن دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔
ایس ایل ایم اے نے اس صورت حال سے صدر گوٹابایا راجاپکسے کو معطلع کرنے کے لیے ایک خط بھیجنے کے بعد اتوار کے روز بتایا،”ہمیں بہت سخت فیصلے کرنے پڑرہے ہیں۔ ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے کہ کس کا علاج کریں اور کس کا علاج نہ کریں۔”
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ “اگر چند دنوں کے اندر ضروری طبی اشیاء کی سپلائی شروع نہیں ہوئی تو ہلاکتوں کی تعداد کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے کہیں زیادہ ہوں گی۔”
عوامی غصے میں اضافہ
اقتصادی بحران کی وجہ سے عوام میں غصہ بڑھتا جارہا ہے اور راجا پکسا سے استعفی دینے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں۔
دارالحکومت کولمبو میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں لوگوں نے موسلادھار بارش کی پرواہ کیے بغیر صدارتی دفتر کے باہر مظاہرے کیے۔
کاروباری رہنماوں نے بھی صدر راجا پکسے سے اپنا عہدہ چھوڑ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ایندھن کے سخت بحران نے ان کے کاروبار کو معطل کردیا ہے۔
راجا پکسے کی حکومت نے سری لنکا کو اس بحران سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کی درخواست کی ہے۔
نئے وزیر خزانہ علی صابری نے جمعے کے روز پارلیمان کو بتایا کہ انہیں آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کی مدد ملنے کی امید ہے۔
غیر ملکی زرمبادلہ کی کمی کی وجہ سے سری لنکا کو 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض کی ادائیگی میں کافی پریشانیاں آرہی ہیں۔ کورنا وائرس کی وبا نے اس کی آمدنی کے سب سے اہم ذریعہ سیاحت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے اقتصادی بحران کی بڑی وجہ حکومت کے بدنظمی، بڑے پیمانے پر قرض لینا اور ٹیکسوں میں رعایت کے غلط مشورے پر عمل کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3558 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C