05/July/2020

سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس کو پولیس نے گرفتار کرلیا

👁️ 113 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس کو پولیس نے گرفتار کرلیا

سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس کو 64 سالہ شخص کی ہلاکت کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

سری لنکا میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس کو آج صبح پینا ڈورا میں پولیس نے گرفتار کیا ہے، کوشال مینڈس کی کار ایک سائیکل سے ٹکرائی تھی جس سے ایک 64 سالہ شخص کی ہلاک ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے، مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں، کوشال مینڈس اس اسکواڈ میں بھی شامل تھے جس نے لاک ڈاؤن کے اختتام پر ٹریننگ کا آغاز کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C