سعودی اتحاد کا جذبہ خیر سگالی کے تحت 163 حوثی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
👁️ 25 بار دیکھا گیا
سعودی اتحاد کا جذبہ خیر سگالی کے تحت 163 حوثی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
ریاض (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے کہا ہےکہ وہ باغی قیدیوں کی ایک کھیپ کو رہا کر رہا ہے، انہوں نے اس اقدام کو 7 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوشش قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اےایف پی‘ کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ وہ 163 قیدیوں کو رہا کریں گے، ان قیدیوں پر سعودی عرب کے خلاف ’دشمنی‘ میں حصہ لینے کا الزام ہے۔
#عاجل #التحالف: مغادرة الطائرة الثانية لنقل الأسرى الحوثيين إلى اليمن ضمن المبادرة السعودية الإنسانية.#واس_عام pic.twitter.com/oD0uJuPr9G
— واس العام (@SPAregions) May 6, 2022
سرکاری سعودی خبر رساں ادارے نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ عمل شروع ہو گیا ہے، قیدیوں کو تین مرحلوں میں فضائی سفر کے ذریعے حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا اور عدن منتقل کیا جائے گا۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جائے گا۔
علاوی ازیں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ترجمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ان کی تنظیم ’100 سے زائد یمنی سابق قیدیوں کو سعودی عرب سے یمن منتقل کرنے میں سہولت فراہم کر رہی ہے‘۔
ترجمان بشیر عمر نے بتایا کہ سعودی شہر ابہا سے عدن تک آئی سی آر سی کی تین پروازیں ہوں گی۔
ریاستی میڈیا کی فوٹیج میں رہائی پانے والے قیدیوں کو سفید لباس میں اور سفید گلاب کے پھولوں کے ہمراہ آئی سی آر دی کے ہوائی جہاز میں سوار ہوتے اور پھر عدن میں اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
رہا کیے جانے والے قیدیوں کی شناخت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یہ تنازع ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف عدن میں موجود یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کے درمیان ہے۔
اس جنگ میں لاکھوں افراد کو ہلاک ہوئےجبکہ اس نے عرب دنیا کے غریب ترین ملک کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا، اس جنگ میں حوثیوں کو پڑوسی ملک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگراتحادی اراکین پر حملے کرتے دیکھا گیا۔
تاہم اپریل میں شروع ہونے والی قابل تجدید دو ماہ کی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں تشدد سے ایک نایاب نجات بخشی جس کےبعد دیکھا گیا کہ تیل کے ٹینکر باغیوں کے زیر قبضہ بندرگاہ حدیدہ پر پہنچنا شروع ہوئے، جس سے صنعا میں ایندھن کی قلت کو ممکنہ طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔
اس جنگ بندی میں 6 سالوں میں پہلی بار صنعا کے ہوائی اڈے سے تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے اور محصور حکومت کے زیر قبضہ شہر تعز کی طرف جانے والی اہم سڑکوں کو کھولنے کا معاہدہ بھی شامل تھا ، تاہم ابھی تک کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
مارچ کے اختتام میں جنگ بندی کے نفاذ سے قبل حوثیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار 400 باغیوں کو 823 حکومت نواز جنگجوؤں کے بدلے رہا کیا جائے گا، جن میں 16 سعودی اور تین بھی سوڈانی شامل ہیں۔
اس طرح کا آخری تبادلہ اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، جب ریڈ کراس کے مطابق دونوں طرف سے ایک ہزار 56 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔
حوثی میڈیا نے 23 اپریل کو اطلاع دی کہ باغیوں نے 42 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
خیال رہے حوثیوں نے 2014 میں صنعا پر قبضہ کیا تھا جس نے اگلے سال سعودی قیادت میں فوجی مداخلت کی اور ایک ایسی جنگ کو ہوا دی جسے اقوام متحدہ دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C