سعودی آئل تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے
👁️ 46 بار دیکھا گیا
سعودی آئل تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے
ریاض (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/روئٹرز) یمن کی حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
ان حملوں کا اعلان حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن نیٹ ورک المصیرہ سے کیا گیا۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان یحییٰ سری نے المصیرہ ٹیلی وژن پر ایک بیان میں بتایا کہ سعودی عرب پر حملے اتوار اور پیر کی درمیانی رات میں کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ حملوں کے اہداف میں آرامکو ریفائنری اور جبیل کے علاوہ خمیس مشیط اور جازان کے حساس سکیورٹی مقامات شامل تھے۔ ان حملوں کے لیے پانچ ڈرونز اور دو بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔
یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا کو سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے حملوں کا سامنا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق اتوار کو خمیس مشیط اور جازان پر کیے گئے ڈرون حملوں کو سعودی دفاعی سکیورٹی نے فضا ہی میں تباہ کر دیا تھا۔
آرامکو پہلے بھی نشانے پر
حوثی ملیشیا پہلے بھی سعودی عرب کی انتہائی بڑی آئل ریفائنری کو نشانہ بنا چکی ہے۔ مغربی شہر جدہ کے نواح میں قائم یہ ریفائنری سعودی عرب کا ایک انتہائی اہم اسٹریٹیجک اثاثہ خیال کیا جاتا ہے۔
اُس حملے میں ریفائنری کے ٹینک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ حملے کے بعد دھماکے سے آگ بھی بھڑک اٹھی تھی اور کئی دنوں کے بعد مرمت کا مکمل ہوا تھا۔
مارب کی لڑائی
ادھر یمن کے علاقے مارب میں حوثی ملیشیا اور منصور ہادی حکومت کی حامی افواج میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان جھڑپوں میں کم از کم ستر افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے۔
ایران نواز ملیشیا تیل کی دولت سے مالا مال علاقے پر قبضے کی کوشش میں ہے۔ منصور ہادی کی حکومت کو سعودی عرب اور بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C