سعودی عرب اتحاد نے یمن میں حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا
👁️ 44 بار دیکھا گیا
سعودی عرب اتحاد نے یمن میں حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا
دبئی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں مارب محاذ پر حوثیوں کا ایک اور فضائی دفاعی نظام تباہ کیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق یمنی فوج نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں حوثیوں کے بارود بردار ڈرون کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ یمنی دارالحکومت صنعا کے شمال مغرب میں حجہ کے نئے مقامات آزاد کرانے کے بعد پیش آیا ہے۔
https://twitter.com/SPAregions/status/1370425862798069766?s=19
اس سے قبل یمنی فوج نے ایک اور بیان میں دعوی کیا تھا کہ حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں بھی حوثیوں کا بارود بردار ڈرون تباہ کیا گیا جس سے انہیں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
یمنی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ دفاعی تنصیبات نے سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کی مدد سے صعدہ کے شمال مشرقی ضلع کتاف میں بارود بردار ڈرون کو تباہ کیا ہے۔ کتاف صعدہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ یمنی فوج نے بارود بردار حوثی ڈرون کو ہدف سے پہنچنے سے قبل ہی روک کر تباہ کر رہی ہے۔
یمنی فوج اور ’مراد‘ نامی قبیلے نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ جبل مراد کے عسکری ٹھکانوں پر حوثیوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
ادھر عرب فوجی اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل شکن دفاعی نظام کو تباہ کیا گیا ہے جسے غیر ملکی ماہرین چلا رہے تھے۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی شہریوں کے تحفظ اور یمنی فوج نیز مارب میں قبائلی حریت پسندوں کو آگے بڑھنے میں مدد دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے حوثی ملیشیا کے حملوں کا جواب دینے کے لیے الحدیدۃ کے ساحل کی جانب بحری کمک روانہ کی ہے۔ عرب اتحاد نے یمنی فوج نے الحدیدۃ کے دو محاذوں پر اضافی فورس بھیجی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C