سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے: امریکا
👁️ 104 بار دیکھا گیا
سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے: امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے اپنے تعلقات بحال کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرح سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے کیونکہ یہ اس کے مفاد میں ہوگا۔
صدر ٹرمپ کے مشیر نے کہا کہ سعودی عرب کے اس اقدام سے ان کا مشترکہ دشمن ایران کمزور ہوگا لہٰذا یہ سعودی دفاع کے لیے بہتر ہوگا جب کہ اس سے فلسطینی عوام کو بھی مدد ملے گی۔
جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور اقتصادی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اسرائیل کے ساتھ تعلقات مشرقی وسطی کے ممالک میں مفاد میں ہیں اور کئی جی سی سی ممالک اس سلسلے میں بڑا بریک تھرو بھی چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی طرح تعلقات قائم کرنا ایران کے لیے مشکلات پیدا کرکے اسے تقسیم کرے گا کیونکہ سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ایران ہے جس پر دہشت گرد گروپوں کی مدد کا الزام ہے۔
امریکی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگر آپ ان لوگوں کا جائزہ لیں جو سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ نہیں چاہتے تو ان مخالفین کی بڑی تعداد کا تعلق ایران سے ہے لہٰذا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ بہتر ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا، دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔
معاہدے کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل سے دیگر مسلم ممالک سے بھی تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، اسرائیل سے امن کرنے والے ممالک کے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس آ کر مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ سکیں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9276 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5492 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C