سعودی عرب: جدہ خودکش حملے میں ملوث داعش کے 3 دہشت گردوں کو سزائے موت، 6 کو قید
👁️ 90 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: جدہ خودکش حملے میں ملوث داعش کے 3 دہشت گردوں کو سزائے موت، 6 کو قید
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کی عدالت نے 2017 کے جدہ حملے میں ملوث 3 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کو دہشت گردی، سیکورٹی فورسز پر حملے اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔
2017 میں جدہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ایک گھر کو گھیرے میں لیا تھا جہاں چھپے دہشت گردوں نے مقابلے کے دوران خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا، دونوں افراد کا تعلق داعش سے بتایا گیا تھا۔
سعودی میڈیا کے مطابق تین سعودی شہریوں کو جو گروپ میں شامل تھے موت کی سزا سنائی گئی جبکہ ایک سعودی کو پچیس برس، دوسرے کو پچیس برس، تیسرے کو تیرہ، چوتھے کو پندرہ اور پانچویں کو پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ سب سعودی ہیں۔ ایک عرب شہری کو 16 برس کی سزا سنائی گئی۔ سزا کاٹنے کے بعد اسے مملکت سے بےدخلی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جدہ میں الحرازات دہشتگرد گروہ میں شامل افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ یہ وہ گروہ ہے جس نے مسجد نبوی پر حملہ کیا تھا۔ یہ 46 افراد پر مشتمل ہے۔
ان میں سے 32 سعودی اور 14 غیرملکی ہیں۔ غیرملکیوں کا تعلق پاکستان، یمنِ، افغانستان، مصر، اردن اور سوڈان سے ہے۔ ان سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C