سعودی عرب: حوثی باغیوں کا جدہ میں تیل کے پلانٹ پر کروز میزائل سے حملہ
👁️ 95 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: حوثی باغیوں کا جدہ میں تیل کے پلانٹ پر کروز میزائل سے حملہ
ریاض (ڈیلی اردو) حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی میزبانی میں جی ٹوئنٹی ورچوئل چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے ایک دن بعد ہی بندرگاہی شہر جدہ میں ایک حکومتی تیل تنصیب کو ایک نئے کروز میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں تیل کی ایک تنصیب پر پیر کے روز میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں بڑا دھماکہ ہوا اور تیل ٹینک میں آگ لگ گئی۔
سعودی عرب کے حکومتی ادارے آرامکو کی ایک تیل تنصیب پر یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب چند گھنٹے قبل ہی جی ٹوئنٹی ورچوئل سربراہی اجلاس ختم ہوا تھا۔ تقریباً ایک برس قبل بھی ارامکو کی تیل تنصیبات کو اسی طرح نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے عالمی تیل منڈی میں اتھل پتھل مچ گئی تھی۔
سعودی وزارت توانائی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ جدہ کے شمال میں واقع پٹرول اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم اس آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئی ہیں اور اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نیز’دہشت گردی اور تخریب کاری‘ کے اس اقدام کے باوجود ارامکو کے اس اسٹیشن سے تیل کی ترسیل اور فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے۔
‘بزدلانہ حملے سے عالمی معیشت کی سلامتی خطرے میں‘
یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف محاذ آرا سعودی قیادت والے اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اس حملے کے لیے باغیوں کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا ”اس بزدلانہ حملے کے ذریعہ نہ صرف مملکت کو نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ عالمی توانائی کی سپلائی اور عالمی معیشت کی سلامتی کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔”
خیال رہے کہ یمنی حکومت کی حمایت میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ جس کے جواب میں باغیوں نے پچھلے سال سے پڑوسی ملک سعودی عرب کے بالخصوص جنوبی سرحد سے ملحق صوبوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ حوثیوں نے پیر کے روز کیے گئے حملے میں قدس۔2 قسم کے میزائل استعمال کیے۔
حوثیوں کی مسلح ونگ کے ترجمان یحییٰ ساری نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان کی ‘میزائل فورس‘ نے آرامکو کے تیل کی سپلائی کے ایک اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘قدس۔2 قسم کے میزائل نے اپنے ہدف کو اچوک نشانہ بنایا اور سعودی ایمبولنسیز اور آگ بجھانے والی گاڑیاں متاثرہ مقام پر جاتی ہوئی دیکھی گئیں۔”
بریگیڈیئر جنرل یحیٰ ساری نے اسی کے ساتھ ٹوئٹر پر ایک سیٹلائٹ امیج بھی پوسٹ کی ہے جو شمالی جدہ میں آرامکو کے تیل پلانٹ سے مماثل ہے اور جہاں پٹرولیم مصنوعات ٹینکوں میں بھرے جاتے ہیں۔ یہ تنصیب جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوای ہوائی اڈے کے جنوب مشرق کے قریب واقع ہے۔
اقوام متحدہ نے سویلین تنصیب پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
حوثیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور
دریں اثنا امریکی قومی سلامتی مشیر رابرٹ او برائن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے پاس یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سے نمٹنے کے لیے تمام متبادل کھلے ہیں۔
انہوں نے فلپائن کے دورے کے موقع پر صحافیوں کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن حوثیوں کو مستقل بنیادوں پر دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے حوثیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایران سے اپنا تعلق ختم کریں اور ہمسایہ ممالک پر حملوں کا سلسلہ بند کریں۔ او برائن نے مزید کہا کہ واشنگٹن صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C