سعودی عرب کا حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی گروہ نے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع شاہ خالد ایئربیس کو بارود سے بھرے ڈرون سے نشانہ بنانے کے تازہ ترین واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
حوثیوں کے زیر انتظام چلنے والے المسیرہ ٹی وی نے حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کے روز صبح کے وقت سعودی شہر خمیس مشیط کے ایئربیس پر کیے جانیوالے حملے میں ہدف کو درست طور پر نشانہ بنایا گیا۔
تاہم سعودی زیر ملکیت العربیہ ٹی وی نے بتایا کہ سعودی زیر قیادت اتحاد نے خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے حوثی ملیشیاء کے ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
حوثیوں نے حال ہی میں سعودی شہروں اور تیل کی سہولیات پر سرحد پار سے میزائل اور ڈرون حملے تیز کر دیئے ہیں ۔مبینہ طور پر ان میں سے بیشتر حملوں کو اتحاد نے ناکام بنا دیا ہے۔
یمن 2014 کے بعد سے ہی خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے جب ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاء نے ملک کے متعدد شمالی صوبوں پر قبضہ کرکے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کو دارالحکومت صنعاء سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔
سعودی قیادت میں عرب اتحاد نے 2015ء میں ہادی حکومت کی حمایت کیلئے یمنی تنازعہ میں مداخلت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C