سعودی عرب کےالزامات من گھڑت ہے، عرب ممالک امریکا اور اسرائیل کے ہمنوا ہو گئے ہیں: ایران
👁️ 68 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کےالزامات من گھڑت ہے، عرب ممالک امریکا اور اسرائیل کے ہمنوا ہو گئے ہیں: ایران
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عرب ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد، لغو اور من گھرٹ قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب من گھرٹ الزامات لگا کر ایران کے خلاف علاقائی رائے عامہ کو متنفر کرنا چاہتا ہے اور اس کوشش میں عرب ممالک امریکا اور اسرائیل کے ہمنوا ہوگئے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بریفنگ میں سعودی قیادت میں جمع ہونے والے عرب ممالک کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ اور دنیا میں امریکی بالادستی قائم کرنے کی بنیادی وجہ ہے۔
قبل ازیں ایران نے خلیج فارس میں چار تیل بردار بحری جہازوں پر حملے سے متعلق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے بیان کو مضحکہ قرار دیا تھا جس میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ تیل بردار بحری جہازوں پر حملے میں ایران یقینی طور پر ملوث ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب لیگ اجلاس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ خطے میں ایرانی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات وقت کی ضرورت ہیں جس کے لیے عالمی برادری کو سعودی عرب کی مدد کرنا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C