سعودی عسکری اتحاد کا یمن کے دارالحکومت صنعاء پر حملہ
👁️ 31 بار دیکھا گیا
سعودی عسکری اتحاد کا یمن کے دارالحکومت صنعاء پر حملہ
ریاض (ڈیلی اردو/روئٹرز، اے ایف پی) سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس اتحاد نے حملے سے قبل شہریوں کو خبردار کر دیا تھا کہ وہ شہر سے نکل جائیں۔
سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے بتایا ہے کہ ایران نواز باغیوں کی طرف سے ایک سعودی ایئر پورٹ پرڈرون حملے کے جواب میں سعودی عسکری اتحاد نے صنعا میں فضائی کارروائی کی ہے۔
سعودی عسکری اتحاد نے پیر کو بتایا کہ اس فضائی کارروائی میں مواصلات کے ذرائع کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ حوثی باغی اس نطام کو ڈرون کنٹرول کرنے کی خاطر استعمال کر رہے تھے۔
سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے نے حکام کے حوالے سے بتایا، ”حوثی باغی ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو نقصان پہنچانے کی خاطر استعمال کر رہے تھے۔‘‘
حوثی باغیوں کے ایک نیوز چینل نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی یمن، ٹیلی کامز کمپنی کی عمارت تباہ کر دی گئی ہے، جس کے ساتھ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق اس فضائی کارروائی میں صنعا میں سیٹیلائٹ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
سعودی عسکری اتحاد کا الزام ہے کہ حوثی باغی شہری علاقوں کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں اس لیے فضائی کارروائی سے قبل ہی شہریوں کو وارننگ دی گئی تھی کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔
سعودی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ
یمنی خانہ جنگی سن دو ہزار چودہ میں اس وقت شروع ہوئی تھی، جب وسیع تر خودمختاری کا مطالبہ کرنے والے حوثی باغیوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔
اس وقت یہ باغی ملک کےتقریباً تمام شمالی علاقوں کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔ یمن کی بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت اس وقت ملک کے جنوب میں قائم ہے۔
ان باغیوں کو شکست دینے کی خاطر سعودی عسکری اتحاد نے مارچ سن دو ہزار پندرہ میں کارروائی شروع کی تھی۔
اگرچہ اتحادی فورسز تب سے ہی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتی رہی ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ان فورسز نے صنعا میں واقع کسی سویلین منسٹری کو نشانہ بنایا ہو۔
یمنی باغی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی ان باغیوں نے ایک ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
باغیوں کا نیا محاذ
گذشتہ ہفتے جمعرات کو یمنی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کم ازکم بارہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔
اس سات سالہ جنگ میں اب حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملوں کے علاوہ سعودی عسکری اتحاد کے ایک اہم رکن ملک متحدہ عرب امارات پر حملے شروع کر کےایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔
سعودی عسکری اتحاد یمنی باغیوں کی پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کی خاطر کارروائیاں بدستور جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
یمن کی جنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یمن میں انسانی بحران کا المیہ خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے۔ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ اس تنازعہ کو مذاکرات سے حل کیا جائے لیکن مستقبل قریب تک ایسا کوئیامکان دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
محسن رضائی کی پوتن سے اہم ملاقات، مجتبیٰ خامنہ ای کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
06/November/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا مدینہ منورہ کی جانب آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
06/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
راولا کوٹ : ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے خلاف سکیورٹی آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، ہلاکتوں اور متعدد زخمیوں کے دعوے
06/November/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں دہشتگردوں کے خلاف مقامی آبادی کی مزاحمت، مسلح افراد کی موٹرسائیکلیں نذر آتش
05/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، شہری زخمی
05/November/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بنوں : انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، دہشتگرد کمانڈر گرینیڈ ہلاک
05/November/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26439 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15672 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11977 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9340 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7591 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5587 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C