21/November/2023

سعودی ولی عہد کا تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ

👁️ 106 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سعودی ولی عہد کا تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ

سعودی ولی عہد کا تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برکس ممالک کے گروپ کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے دوران تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے، دونوں فریق بات چیت کے تحت اس مسئلے کا حل نکالیں، غزہ میں حملے فوری طور پر بند کئے جائیں۔

برِکس اجلاس سے ورچوئل خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینیوں کی غزہ پٹی سے جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے، 1667ء کی تعین کردہ حد بندی کی بنیاد پر خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ غزہ پر حملے روکنے کیلئے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد پہنچانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی غزہ پٹی سے جبری بیدخلی ناقابل قبول ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے جامع امن مذاکرات کی شروعات ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ اسرائیل غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکے، سعودی عرب نے کشیدگی کے اول روز سے نہتے شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کی تاکید کی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C