سقوطِ کابل کے بعد بہت سے افغان فوجی پاکستان فرار ہوئے، امریکی رپورٹ
👁️ 29 بار دیکھا گیا
سقوطِ کابل کے بعد بہت سے افغان فوجی پاکستان فرار ہوئے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی) ایک سرکاری امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق افغان حکومت کے بہت سے فوجی سقوطِ کابل کے بعد بھاگ کر پاکستان چلے گئے، پاکستان اور ایران میں سرحدی گزرگاہوں پر قبضے نے بھی سابق افغان حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کی تعمیر نو کے لیے خصوصی انسپکٹر جنرل کے دفتر نے اس ہفتے رپورٹ کیا کہ جولائی 2021 میں طالبان نے ‘پاکستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا تھا۔
اس پیش رفت کے ذریعے افغان حکومت کو کسٹم کی اہم آمدنی سے محروم کر دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2021 میں کابل طالبان کے قبضے میں آنے سے چند ہفتوں قبل افغان فوجیوں نے پاکستان میں داخل ہونا شروع کردیا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘بہت سے افغان فوجی مبینہ طور پر پاکستان فرار ہو گئے کیونکہ افغان حکومت کے خاتمے سے چند ہفتے قبل طالبان کے اضلاع اور صوبائی دارالحکومتوں پر حملے تیز ہو گئے تھے۔’
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے ’یو این ایچ سی آر‘ نے رواں سال کے اوائل میں رپورٹ دی تھی کہ اگست 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان 3 لاکھ سے زیادہ افغان فرار ہو کر پاکستان آئے تھے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے کتنے فوجی تھے۔
26 جولائی 2021 کو ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ افغان فورسز کے 46 ارکان جن میں 5 افسران بھی شامل ہیں، چترال میں داخل ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C