سلمان رشدی کیلئے ڈیٹن لٹریری پیس پرائز لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
👁️ 422 بار دیکھا گیا
سلمان رشدی کیلئے ڈیٹن لٹریری پیس پرائز لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) معروف بھارتی نژاد برطانوی مصنف سلمان رشدی کو اتوار کے روز ڈیٹن لٹریری پیس پرائز کی تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تین سال قبل نیویارک میں ایک چاقو حملے میں زخمی ہو جانے کے بعد سلمان رشدی پہلی بار ایک بڑی اعزازی تقریب کا حصہ بنے۔
یہ ایوارڈ ہر سال ان ادیبوں کو دیا جاتا ہے جو ادب کے ذریعے امن کے فروغ میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اوہائیو کا شہر ڈیٹن وہ مقام ہے، جہاں 1995 میں ہونے والے مذاکرات نے بلقان کی جنگ کا خاتمہ کیا تھا۔
بلقان جنگ میں تین لاکھ سے زائد افراد مارے گئے تھے جبکہ قریب10 لاکھ بے گھر ہوئے تھے۔
اٹھہتر سالہ رشدی اپنے ناول The Satanic Verses یا شیطانی آیات کے سبب دنیا بھر میں مشہور ہوئے تھے۔
اس کتاب نے 1989 میں آیت اللہ خمینی کے فتوے کے بعد ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا تھا اور وہ کئی برس خفیہ زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے تھے۔
2022 میں نیویارک میں ایک تقریب میںسلمان رشدی کو ایک چاقو حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں رشدی ایک آنکھ سے محروم ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ایوارڈ قبول کرتے ہوئے رشدی نے کہا کہ آج کے دور میں جب دنیا یوکرین، غزہ اور سوڈان جیسے ’’ناقابلِ معافی تشدد‘‘ سے گزر رہی ہے، ایسے میں امن پر لکھنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ایک کتاب گولی نہیں روک سکتی اور ایک نظم بم کا خاتمہ نہیں کر سکتی، مگر ادب کے ذریعے ہم مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کر سکتے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C