سندھ اسمبلی کو خودکش حملے سے اڑانے کی سازش: 2 ملزمان کو سزائے موت، 5 کو عمر قید کی سزا
👁️ 66 بار دیکھا گیا
سندھ اسمبلی کو خودکش حملے سے اڑانے کی سازش: 2 ملزمان کو سزائے موت، 5 کو عمر قید کی سزا
کراچی (ڈیلی اردو) سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے ریاست کیخلاف جنگ اور سندھ اسمبلی کو خودکش حملے سے اڑانے کی سازش کرنے والے دہشتگردوں کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان زاہد اللہ عرف سلیمان اور بسم اللہ عرف حاجی لالہ کو سزائے موت کا حکم دیدیا جبکہ 5 ملزمان کو تین تین مرتبہ عمر قید با مشقت کی سزا بھی سنائی۔
عدالت نے دھماکہ خیز مواد، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنائیں جبکہ ملزم زاہد اللہ عرف سلیمان اور بسم اللہ عرف حاجی لالہ کو سزائے موت کا حکم دیا اور 10،10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ علاوہ ازیں دیگر تین ملزمان میں محمد قاسم، انعام اللہ عرف بلال اور گل محمد شامل ہیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم زاہد اللہ خود کش حملہ آوار تھا جس نے سندھ اسمبلی میں رکشے کے زریعے خود کش حملہ کرنا تھا۔ ملزم زاہد اللہ یہ سب کچھ کرنل بسم اللہ کے کہنے پر کررہا تھا۔ کرنل بسم اللہ پہلے افغان انٹیلی جنس اور پھر بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے لیے کام کررہا تھا۔
ملزم زاہد اللہ نے دوران اجلاس سندھ اسمبلی کو نشانہ بنانے کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ ملزمان کا یہ جرم ریاست پاکستان کیخلاف سازش اور جنگ کرنے کے مترادف ہے۔ آج کل جنگ کا طریقہ کار بدل چکا ہے اور براہ راست کے بجائے پراکسی وار لڑی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4551 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C