سندھ: سکرنڈ میں ‘سیکیورٹی آپریشن’ کے دوران چار افراد ہلاک، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
👁️ 111 بار دیکھا گیا
سندھ: سکرنڈ میں ‘سیکیورٹی آپریشن’ کے دوران چار افراد ہلاک، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سکرنڈ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران چار شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر مقامی آبادی میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
وزیرِ اعلٰی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے کر حکام سے چار روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کمیٹی میں کمشنر حیدرآباد، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ڈی آئی جی اسپشل برانچ شامل ہیں۔
جمعرات کی شام سکرنڈ کے گاوں ماڑی جلبانی میں سندھ رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
عینی شاہدین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ رینجرز اہل کار گاؤں کے کچھ افراد کو اپنے ساتھ لیجانا چاہتے تھے، لیکن مقامی لوگوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے اُنہیں چھڑانے کی کوشش کی۔
ادھر مظاہرین نے قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر مقتولین کی لاشوں کے ساتھ کئی گھنٹے سے دھرنا دیتے ہوئے واقعے کی ایف آئی آر میں رینجرز اہل کاروں کو نامزد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم واقعہ کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جا سکا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کا بھی حکم دیا جائے۔
دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے جس سے مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور دوسری جانب مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
‘اہل کاروں نے ہم پر سیدھی گولیاں چلائیں’
واقعے کے عینی شاہد محمد بخش نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں الزام لگایا کہ رینجرز اہل کار ہمارے لوگوں کو بغیر وارنٹ کے ساتھ لے جا رہے تھے جس پر مزاحمت کی گئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اہل کاروں نے ہم پر سیدھی گولیاں چلائیں، فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے اور دھکم پیل میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
محمد بخش نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس موقع سے غائب ہو گئی۔ ایمبولینس نہ ہونے کے باعث زخمیوں اور ہلاک شدگان کی لاشیں موٹر سائیکل ٹرالی پر اسپتال پہنچائی گئیں۔
اس واقعہ پر عینی شاہدین اور سیکینورٹی فورسز کے بیان میں کافی تضاد پایا جاتا ہے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے ایک مختصر بیان میں دعویٰ کیا کہ آپریشن ہائی ویلیو ٹارگٹ کے خلاف کیا گیا تھا جس میں “شرپسندوں” نے رینجرز کی ٹیم پر حملہ کیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق اس دوران چار رینجرز اہل کار بھی زخمی ہوئے تاہم ان کے زخموں کی نوعیت اور اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سیکیورٹی فورسز کے ایک ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ماڑی جلبانی گوٹھ میں کالعدم ‘سندھ ریولوشنری آرمی’ سے تعلق رکھنے والے بعض ہائی ویلیو ٹارگٹ کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا اور اس کی اطلاع علاقہ پولیس کو بھی تھی۔
ادھر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر زین شاہ کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے ان کی پارٹی کے حامی تھے اور ابھی تک ہلاک ہونے والوں میں سے کسی کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ملا ہے۔
زین شاہ نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی ایف آئی آر ایس ایس پی نواب شاہ پر درج کی جائے اور ملوث اہل کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اور واقعہ کی اعلیٰ سطح جوڈیشل انکوائری کی جائے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سکرنڈ میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگراں حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C