سندھ: کراچی میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک، اسلحہ چھین کر ملزمان فرار
👁️ 55 بار دیکھا گیا
سندھ: کراچی میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک، اسلحہ چھین کر ملزمان فرار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے اولڈ سٹی ایریا رنچھور لائن میں واقع جوبلی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا اہلکار چاکیواڑا تھانے میں تعینات تھا اور صفورا چوک کے قریب رہائش پذیر تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اہلکار جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع غوثیہ بریانی سینٹر سے بریانی کا پارسل لینے آیا تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اہلکار سے نائن ایم ایم پستول چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اہلکار کندھے اور پیٹ پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ملزمان اہلکار کا اسلحہ لے کر فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے دو خول سمیت دیگر شواہد اکٹھا کر لیے ہیں، جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان میں سے ایک نے عبایا اور جوگر پہن رکھے تھے جبکہ دوسرے نے چہرے پر ماسک اور گلے میں رومال ڈال رکھا تھا۔ دونوں ملزمان پولیس اہلکار کے پاس رکے، اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔
ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت دی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی شفاف تفتیش کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر اب تک کی پولیس کارروائی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی خود تفتیشی امور کی نگرانی کریں گے اور رپورٹ سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق علاقے کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C