07/October/2023

سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد بازیابی کیس، متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب

👁️ 159 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد بازیابی کیس، متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد بازیابی کیس، متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ میں دائر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر سے رپورٹ طلب کر لی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے آئندہ 4 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استمعال کی جائے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C