سوات میں خواتین کو کوڑے مارنیوالے سابقہ ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
سوات میں خواتین کو کوڑے مارنیوالے سابقہ ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک
سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کےضلع سوات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں سابقہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سوات کا خواتین کو کوڑے مارنے والے گروپ کا دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
7 ستمبر کو خفیہ اطلاعات پر پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے فضاگٹ سوات میں آپریشن کیا تھا جس میں نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہوا تھا۔
ہلاک دہشت گرد کمانڈر سابقہ تحریک طالبان پاکستان سوات کے سربراہ ملا فضل اللّٰہ کا قریبی ساتھی تھا اور سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا سربراہ تھا۔
ہلاک کمانڈر سوات میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔
سوات میں آپریشن راہِ راست کے بعد دہشت گرد کمانڈر نیک محمد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان فرار ہو گیا تھا اور اس سال کے اوائل میں وہ چھپ کر واپس سوات پہنچا اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی۔
دہشت گرد کمانڈر نیک محمد نے ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ بھی وصول کرنا شروع کر دیا تھا۔
جون 2023ء میں دہشت گرد کمانڈر نے مینگورہ سبزی منڈی کے قریب 2 پولیس کانسٹیبلز کو بے دردی سے نشانہ بنایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5215 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C