سوڈان نے اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کر دیے
👁️ 54 بار دیکھا گیا
سوڈان نے اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کر دیے
خرطوم (ڈیلی اردو) سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکا کے ساتھ ‘ معاہدہ ابراہم’ پر دستخط کیے ہیں۔
Sudan quietly signs Abraham Accords weeks after Israel deal https://t.co/g8TjX3Cpxr pic.twitter.com/ta6iCfuZNM
— Reuters (@Reuters) January 6, 2021
سوڈانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملک کے وزیرانصاف نصردین عبدالباری نے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ٹرنر کی خرطوم آمد کے موقع پر اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق سوڈان کی جانب سے ‘ معاہدہ ابراہم’ پر دستخط کرنے کے بعد سوڈان حالیہ ماہ میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے ۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2020 میں امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ سوڈان اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔
#Sudan has become the fourth Arab state to sign onto the Abraham Accords and normalize relations with Israel, following the UAE, Bahrain and Morocco.
Reporting by @LahavHarkov https://t.co/i7StlRV6wz
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) January 6, 2021
سوڈان کی جانب سے معاہدے پر دستخط پر فلسطینی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدت میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کیا گیا ہے اور یہ آزاد فلسطین کے مقصد کو نقصان پہنچائے گا۔
اس سے قبل امریکا نے سوڈان کو ’دہشت گردی اسپانسر کرنے والے ملک‘ کی فہرست سے نکال دیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان ممفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت سوڈان پر سے عالمی امداد حاصل کرنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے اور اب سوڈان 27 سال بعد ورلڈ بینک سے مالی امداد حاصل کرسکے گا۔
واضح رہے کہ سوڈان سے قبل ستمبر 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ ‘ معاہدہ ابراہم’ پر دستخط کیے تھے۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، اس سے قبل 1979 میں مصر اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C