سویڈن نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے توریت، انجیل نذرِ آتش کرنے کی اجازت دیدی
👁️ 70 بار دیکھا گیا
سویڈن نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے توریت، انجیل نذرِ آتش کرنے کی اجازت دیدی
اسٹاک ہوم (ڈیلی اردو/اے ایف پی) سویڈش پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک احتجاج کے لیے اجازت نامہ دے دیا ہے جس میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مقدس کتابوں کو نذر آتش کیا جائے گا جس پر اسرائیل اور یہودی تنظیموں کی جانب سے اظہارِ مذمت کیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتہ کو ہونے والا یہ متنازع احتجاج، اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات کو نذرِ آتش کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔
پولیس کو احتجاج کے لیے دی گئی درخواست کے مطابق مظاہرے میں توریت اور انجیل کو جلانا شامل ہوگا، جو قرآن پاک کی بے حرمتی کا ردِعمل ہے اور یہ آزادی اظہار رائے کی حمایت کا اظہار ہوگا۔
اسٹاک ہوم پولیس نے زور دے کر کہا کہ سویڈش قانون کے مطابق انہوں نے لوگوں کو عوامی طور پر جمع ہونے کی اجازت دی ہے لیکن اس دوران کی جانے والی سرگرمی کی نہیں۔
اسٹاک ہوم پولیس کی پریس افسر کیرینا سکیگرلِنڈ نے کہا کہ ’پولیس مذہبی کتابوں کو جلانے کے اجازت نامے جاری نہیں کرتی بلکہ عوامی اجتماع منعقد کرنے اور رائے کا اظہار کرنے کے لیے اجازت نامہ جاری کرتی ہے، یہ ایک اہم فرق ہے‘۔
اسرائیل کے صدر اسحٰق ہرزوگ سمیت کئی اسرائیلی نمائندوں اور یہودی تنظیموں نے فوری طور پر اس فیصلے کی مذمت کی، اسرائیلی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ میں واضح طور پر سویڈن میں مقدس کتابوں کو جلانے کی اجازت کی مذمت کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس قرآن مجید کو نذرِ آتش کرنے کی مذمت کی تھی اور میرا دل دکھی ہے کہ یہودیوں کی ابدی کتاب، یہودی بائبل کے ساتھ بھی یہی ہونے جارہا ہے‘۔
عالمی صہیونی تنظیم کے چیئرمین یاکوف ہیگوئل نے ایک بیان میں کہا کہ احتجاج کا اجازت نامہ دینا ’آزادی اظہار نہیں بلکہ یہود دشمنی‘ ہے۔
خیال رہے کہ جون میں سویڈن کی پولیس نے 37 سالہ سلوان مومیکا کے احتجاج کے لیے اجازت نامہ دیا تھا جس کے دوران اس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کے صفحات کو نذرِ آتش کردیا تھا۔
احتجاج کا اجازت نامہ آزادانہ تقریر کے تحفظات کے مطابق دیا گیا تھا، لیکن بعد میں حکام نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ سلوان مومیکا نے مسجد کے بالکل قریب اسلامی مقدس کتاب کے صفحات کو جلایا تھا، کہا کہ انہوں نے ’ایک نسلی گروہ کے خلاف اشتعال انگیزی‘ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عراق، کویت، متحدہ عرب امارات اور مراکش سمیت متعدد ممالک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر احتجاجاً سویڈن کے سفیروں کو طلب کیا تھا اور اس کے نتیجے میں 57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بھی منعقد ہوا۔
سویڈن کی حکومت نے بھی قرآن پاک نذرِ آتش کرنے کے اقدام کو ’اسلامو فوبک‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ ملک کو ’اجتماع، اظہار رائے اور مظاہرے کی آزادی کا آئینی طور پر محفوظ حق‘ حاصل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C